گھر کو ہمیشہ صاف اور تر تازہ رکھنے کی 6 آسان تراکیب

Wektek Wektek
Özer Residence, Onn Design Onn Design Коридор Граніт
Loading admin actions …

گھر کو صاف اور ترتیب سے رکھنا اکثر  کسی ہاری ہوئی جنگ کی مانند لگتا ہے، لیکن ہم آج یہاں پر خاص طور پر اس لئے آئے ہیں تاکہ آپ کو اس پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے. درحقیقت گھر کو صاف اور حفظان صحت کے مطابق رکھنا آپ کی سوچ سے کم پریشان کن ہے، کیونکہ اسکا سادہ ترین حل یہ ہے کہ آپ گھر میں چند نظام اپنا لیں جو آپ کے کام کو نہایت ہی کم کر دیں گے.
آپ کسی بھی پیشہ ور کلینر سے پوچھیں تو وہ آپ کو بتایں گے کہ دھول سے بچاؤ گھر کو آسان طریقے سے چلانے کی کنجی ہے، اور آج ہم آپ پر اسی بات کو ثابت کریں گے. اگر آپ اپنے صفائی ستھرائی کے کام میں حیرت انگیز کمی کیلیۓ تیار ہیں تو آگے پڑھتے جائیے.

١. جوتے دروازے پر ہی اتار دیں.

Upper Park, Loughton, Boscolo Boscolo Дверi Двері

اگرچہ یہ ایک نہایت ہی سادہ سا قدم ہے، پھر بھی ہم میں سے بہت اس کا خیال نہیں رکھتے. جوتوں کو بیرونی دروازے پر ہی اتار دیں اور انکو کسی الماری میں رکھ دیں تو آپکا فرش بہت دیر تک صاف رہے گا. اگر آپ کے جوتے بہت ہی گندے ہیں تو انکو رکھنے سے پہلے باہر ہی اچھے سے جھاڑیں اور تھوڑی دیر ہوا لگنے دیں.

٢. سب چیزوں کی جگہ مخصوص کر دیں.

Özer Residence, Onn Design Onn Design Коридор Граніт

اگر آپکی ملکیت میں موجود ہر چیز کا اپنا ایک گھر ہوگا تو آپ اس چیز کو واپس اپنی جگہ پہ رکھنے کا بھی اتنا ہی خیال رکھیں گے. بیرونی استعمال کے کوٹوں اور جوتوں کے لیے الگ وارڈروب بنایں، اشیاء ضرورت کے لئے علیحدہ دراز منتخب کریں اور اپنے گھر کے باقی افراد کو بھی اسکی ترغیب دیں. آخر یہ مل جل کر کرنے کا کام ہے.

٣. غسل خانے کو ہوادار رکھیں.

Kyrenia 360, ÖZYALÇIN CONSTRUCTION ÖZYALÇIN CONSTRUCTION Ванна кімната

غسل خانے میں نمی اور بو باآسانی پیدا ہو جاتی ہے، لہٰذا آپ جب بھی گھر پر موجود ہوں، غسل خانے کی کھڑکی کو کھول دیں تاکہ تازہ ہوا اندر داخل ہو سکے. یہ نمی کو باہر نکلنے میں مدد دیگی اور جگہ کو بدبو سے دور رکھے گی.

٤. صفائی اور کوکنگ ساتھ ساتھ کریں.

homify Кухня

بےہنگم باورچی کا مطلب ہے گندا کچن، چونکہ آپ ہمیشہ ہی چھلکے یا ریپر ٹوکری میں پھینکنا بھول جاتے ہیں. اس کو پکانے کے ساتھ ساتھ صفائی کرنے کی عادت سے ختم کیجئے، تاکہ جیسے ہی آپ کا کھانا تیار ہو، آپ کا کاؤنٹر بھی کھانا پیش کرنے کے لیے صاف ہو اور کھانے کے بعد کوئی گندگی موجود نہ ہو.

٥. وارڈروب کو منظّم رکھیں.

İ&M YILDIZ EVİ, yücel partners yücel partners Вбиральня

آپ کے گھر میں سب سے زیادہ بےترتیب جگہ ہمیشہ آپ کا بیڈروم ہوگا، اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ آپ صبح جلدی میں جب بھی کچھ ڈھونڈیں گے تو واپس تہ لگا کر نہیں رکھیں گے. آپ اس مسئلے کا حل ایک نہایت ہے منظّم الماری کی صورت میں نکالیں، جس میں دفتر اور تفریح کے کپڑے علیحدہ رکھے ہوں، اور دیگر استعمال کی اشیاء کی درازیں الگ سے موجود ہوں. یقین کیجئے اس کے آپ کو بیڈروم سے بےترتیبی کی شکایت نہیں ہوگی، ہاں لیکن اگر گھر میں کوئی ٹین ایجر موجود ہے تو بات الگ ہے.

٦. دھلنے والے کپڑے بہتر انداز سے رکھیں.

اگر آپ کے دھلنے والے کپڑے ایک ڈھیر کی صورت میں پھینکے جاتے ہیں، تو یہ آپ کے گھر بو اور بےترتیبی کا موجب بنیں گے. گھر میں چند کپڑوں کیلیۓ ٹوکریاں خریدیں، تاکہ ہر کسی کے پاس اپنی موجود ہو، اور آپ جلد ہی محسوس کریں گے کہ کپڑے ہر جگہ نہیں بکھرے ہوے اور نہ ہی آپ کے راستے کی رکاوٹ بن  رہے ہیں. اس  کے علاوہ آپ ان میں خوشبو کے ساشے بھی ڈال سکتے ہیں تاکہ وہ بو کو ختم کر دیں.

'

مزید مفید تنظیمی تراکیب کے لئے اس آئیڈیا بک کو دیکھیں: وارڈ روب کی تنظیم کی آسانی.

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті