چھوٹے باورچی خانے کو سلیقے سے سجانے اور صاف ستھرا رکھنے کے دلکش مگر جدید انداز

usranaz usranaz
homify Кухня
Loading admin actions …

باورچی خانہ کے بغیر گھر مکمل نہیں ھو سکتا، باورچی خانہ گھر کا نہائت اہم اور ضروری حصہ ھوتا ھے۔ دن بھر کی تھکان اور کام کاج سے فارغ ھونے کے بعد جسم کو غذا کی اشد ضرورت ھوتی ھے۔ جسم میں ھونے والی اس کمی کو پورا کرنے کے لئے ہم مشروبات اور کھانے پینے کا انتظام کرتے ہیں۔ اور اس کام کے لئے ہم میں سے ہر شخص باورچی خانے کا رُخ کرتا ھے۔

باورچی خانہ گھر کا وہ مصروف ترین حصہ ھے جہاں ہر وقت کوئی نہ کوئی کام ھو رہا ھوتا ھے اس لئے یہ عموما’ بے ترتیب اور گندا پڑا ھوتا ھے۔ خاص کر جب ہمارے مہمان آتے ہیں تو باورچی خانے کا سنک گندے برتنوں سے بھرا پڑا ھوتا ھے جس سے ہمیں خفت اٹھانا پڑتی ھے۔ اس کے علاوہ زیادہ تر ہمارے گھروں میں باورچی خانہ بہت چھوٹا بنایا جاتا ھے جس کی وجہ سے بہت زیادہ سامان تھوڑی سی جگہ میں سنبھالنا مشکل ھو جاتا ھے۔ اس لئے آج ہم آپ کے لئے ایسے تراکیب اور دلچسپ ڈیزائن لائے ہیں جن کی مدد سے آپ باورچی خانہ کو صاف ستھرا اور سلیقے سے سجایا ھوا رکھ سکیں گے۔ تو پھر چلیں، ان ڈیزائنوں اور تراکیب پر ایک نظر  ڈالتے ہیں۔

1۔ چھوٹی جگہ میں فعال باورچی خانہ

PTC Kitchens from 2015-2018, PTC Kitchens PTC Kitchens Кухня

`اگر آپ کے گھر میں جگہ کی کمی کے باعث کھانے کی میز رکھنے کی جگہ نہیں ھے تو آپ اپنے باورچی خانہ کو اس ڈیزائن میں ترتیب دیں کہ وہ کثیرالمقاصد استعمال ھو سکے۔ مثال کے طور آپ باورچی خانہ کے کاؤنٹر کو اس شکل میں میں ترتیب دیں کہ وہ کھانے کی میز کے طور پر استعمال ھو سکے جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ھے۔

2۔ کم جگہ میں باورچی خانہ کا ڈیزائن

homify Кухня

اب باورچی خانہ کے لئے چھوٹی جگہ کوئی بڑا  مسئلہ نہیں رہا۔ آج کے جدید دور میں چھوٹے سے باورچی خانہ میں ضرورت کی ہر چیز کو ترتیب دیا جا سکتا ھے۔ جیسا کہ آپ اس ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے چھوٹی سی جگہ کو ضرورت کی ہر چیز سے مزین باورچی خانہ ڈیزائن کیا گیا ھے۔

3۔ کالمی طرز کا باورچی خانہ

homify Кухня

جگہ کی کمی ہر گھر کا بنیادی مسئلہ رہتا ھے، اگر آپ کے پاس باورچی خانہ کے لئے خاطر خواہ جگہ نہیں ھے تو آپ راہداری میں باورچی خانہ کا انتظام کر سکتے ہیں۔ دیوار کی ایک طرف آپ کالمی طرز پر کاؤنٹر لگا کر باورچی خانہ کا خاکہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ کاؤنٹر کے نیچے درازیں اور الماریاں نصب کر کے روز مرہ استعمال کی چیزوں کو محفوظ کر کے باورچی خانہ کی بے ترتیبی کو سلیقے سے سجاوٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

4۔ سفید رنگ نفاست کا اعلیٰ معیار

Casa Gion, senzanumerocivico senzanumerocivico Кухня

سفید رنگ کو نفاست کا مظہر سمجھا جاتا ھے اگر آپ اپنے باورچی خانہ کو صاف ستھرا اور سلیقے سے سجا ھوا خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں تو اسکی الماریوں، درازوں اور دیواروں پر سفید روغن کرا دیں اس سے آپ کا باورچی خانہ صاف ستھرا اور دلکش نظر آئے گا۔اور چھوٹی جگہ ھونے کے باوجود کشادہ نظر آئے گا۔

5۔ چمنی کی صحیح جگہ

اپنے باورچی خانہ میں گرمی تپش اور مصالحہ جات کی بُو کو باہر نکالنے کے لئے چمنی کا استعمال نہائت ضراوری ھوتا ھے۔ اس مقصد کے لئے چمنی کو صحیح جگہ پر لگانا بہت ضروری ھوتا ھے۔ خاص کر جب آپ کا باورچی خانہ سائز میں چھوٹا ھو تو اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ھے۔چمنی کو ہمیشہ چولہے کے عین اوپر لگائیں تا کہ کھانا پکانے کے دوران اُٹھنے والی بھاپ اور تپش چمنی کے ذریعے سیدھے باہر کو نکل جائے۔

6۔ باورچی خانہ کو دلفریب اور کشادگی پیدا کرنے کے لئےرنگوں کا خوبصورت انتخاب

Residential project, ARY Studios ARY Studios Кухня

کسی بھی جگہ کو دلکش بنانے میں رنگوں کا کردار نہائت اہمیت کا حامل ھوتا ھے۔ باورچی خانہ میں رنگوں کا انتخاب آپ کے ذوق کی عکاسی کرتا ھے۔ جیسا کہ اس تصویر میں سفید اور جامنی رنگ کا حسین ملاپ باورچی خانہ کی دلکشی اور خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کے ساتھ ساتھ کشادگی بھی پیدا کر رہا ھے۔ 

7۔ خوبصورت نقش و نگا ری کے ساتھ باورچی خانہ میں وسعت

Residential interiors, Dream space Interiors Dream space Interiors Кухня Фанера

خوبصورت رنگوں کے ساتھ ساتھ اپنے باورچی خانہ کی دلکشی میں اضافہ کے لئے آپ شاندار قسم کے  نقش ونگار بھی استعمال میں لا سکتے ہیں۔ اس سے باورچی خانہ میں جدت اور خوبصورتی پیدا ھوتی ھے۔ اگر آپ باورچی خانہ میں مزید وسعت لانا چاہتے ہیں تو چولہے کا چھاوٹا کاؤنٹر باورچی خانہ کے درمیان مین نصب کریں اس سے کام کرنے کے لئے کھلی جگہ دستیاب ھوگی۔

8۔ چھوٹے باورچی خانے میں برتنوں کو محفوظ کرنے کا روائتی انداز

Dining homify Кухня

اگر آپ کے باورچی خانے میں الماریاں رکھنے کی گنجائش نہیں ھے تو آپ برتنوں اور روزمرہ استعمال کی چیزوں کو سٹور کرنے کے لئے کھلی شیلفوں کا سہارا لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ برتنوں کو دیوار کے ساتھ ہک لگا کر ٹانک بھی سکتے ہیں ۔یہ طریقہ روائتی اور دیہاتی سٹائل کے زمرے میں آتا ھے۔

9۔ بے ترتیبی اور گندگی سے بچنے کے لئے ہر چیز کو اپنی جگہ پر رکھیں

San Angel, 2M Arquitectura 2M Arquitectura Кухня

کسی بھی باورچی خانے میں گندگی اور بے ترتیبی ایک بڑا مسئلہ رہتا ھے، اس مسئلے سے بچنے کے لئے باورچی خانہ کی ہر چیز کو اپنی مقررہ جگہ پر رکھیں۔ جیسے چمچوں، چھریوں اور کانٹوں کے لئے دراز کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے استعمال کریں اور ہر ایک چیز کے لئے الگ الگ خانہ بنا کر انہیں سٹور کریں۔اس طریقہ کا ر سے بے ترتیبی نہیں پھیلے گی اور باورچی خانہ صاف ستھرا اور  کشادہ نظر آئے گا۔

10۔ چھوٹے باورچی خانے کو کشادہ بنانے کے لئے U شکل کا دلکش ڈیزائن

The SW1 Kitchen by deVOL deVOL Kitchens Кухня Дерево Дерев'яні wooden floorboards,pale cupboards,shaker cupboards,deVOL Kitchen,handmade,lacanche,range cooker,shaker shelf

چھوٹے باورچی خانہ کو زیادہ فعال اور خوبصورت بنانے کے لئے U سائز کا ڈیزائن بہت مقبول ھے۔ اس انداز کے ڈیزائن کی مدد سے آپ بہت کم جگہ میں زیادہ الماریاں اور درازیں استعمال میں لا سکتے ہیں۔ یہ ایک جدید مگر پُرکشش سٹائل ھے جو کہ زیادہ تر باورچی خانوں میں استعمال میں لایا جاتا ھے۔

11۔ باورچی خانے کا کثیر المقاصد کاؤنٹر

Shaker kitchen by Harvey Jones Harvey Jones Kitchens Кухня

باورچی خانہ کے کاؤنٹر کو زیادہ فعال بنانے کے لئے آپ اس کے ایک طرف باورچی خانہ میں اسعمال ھونے والی چیزوں کو سٹور کریں جب کہ دوسری طرف جو کہ مہمانوں کی طرف نظر آ رہی ھو اس میں چھوٹی سی لائبریری تشکیل دے دیں جس میں آپ کھانے پکانے کی تراکیب کی کتابیں بھی رکھ سکتے ہیں اور مہمانوں کے ذوق کے مطابق دلچسپ کتابیں بھی رکھ سکتے ہیں۔ باورچی خانے کا یہ انداز آپ کی سوچ اور ذوق کی عکاسی کرے گا۔

12۔ فعال الماری کے ساتھ چھوٹا مگر دلچسپ انداز

Kitchen in a box! Hallwood Furniture Кухня

اگر آپ کا باورچی خانہ نہائت ہی مختصر سائز کا ھے تو پریشان ھونے کی ضرورت نہیں۔ آپ اس میں استعمال ھونے والی الماری کو مزید فعال بنا سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح اس الماری کے دروازوں پر چھوٹی چھوٹی شیلفیں بنا کر اسے زیادہ فعال اور خوبصورت بنایا گیا ھے۔ یہ چھوٹا مگر شندار اور خوبصورت انداز ھے۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті