گھر کی تنظیم کے لیے ۲۴ چھوٹی چھوٹی تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Just Married, Studiodwg Arquitetura e Interiores Ltda. Studiodwg Arquitetura e Interiores Ltda. Вітальня
Loading admin actions …

شاید آپ ایک چھوٹے سےگھر میں رہتے ہوں اور آپ کو لگتا ہو کہ اس میں جگہ ناکافی ہے مگر کیا آپ جانتے تھے کہ کچھ آسان اور ذہین تراکیب کی مدد سے آپ کا چھوٹا گھر بھی خوبصورت اور منظم لگ سکتا ہے۔ گھر میں کچھ فالتو جگہیں ایسی ہوتی ہیں جہاں آپ سامان رکھنے کے بارے میں نہیں سوچتے اور اس آئیڈیا بک میں ہم دیکھیں گے کہ آپ کے چھوٹے گھر کے تمام کمروں کوپرکشش اور منظم کیسے بنایا جائے۔ چاہے آپ ایک ہل چل بھرے شہر میں بنے ایک اونچے اپارٹمنٹ میں رہتے ہوں یا دیہات میں بنے ایک حسین گھر میں، آپ کے گھر میں سامان رکھنے کی چھپی ہوئی جگہیں موجود ہیں۔

کوئی بھی بہتری شروع کرنے کے پہلے سامنے موجود کام کے بارے میں سوچیں 

ان اشیاء کے بارے میں سوچیں جو آپ کے گھر کی فالتو جگہ گھیرے ہوئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے کچن کا بڑا سامان چھپانا چاہیں، کمرے میں جوتے رکھنے کے لیے جگہ بنانا چاہیں یا اپنے میگزین اور اخبار رکھنے کے لیے ایسی جگہ کے خواہش مند ہوں جو آپ کی دسترس میں ہو لیکن نظروں سے چھپی ہو۔ اس لیے ہر کمرے کی ضروریات کے بارے میں احتیاط سے سوچنا ضروری ہے۔ زیادہ رنگوں کا استعمال جگہ کو  بےترتیب اور بھرا بھرا دکھاتا ہے تو ایسے رنگوں کے بارے میں سوچیں جن سے جگہ بڑی لگے، اور گھر میں قدرتی روشنی کو بھی استعمال میں لائیں۔ 

تکمیل اور فرنیچر

تکمیلی سامان اور فرنیچر اور آرام دہ ہونا چاہیے اور ان کے رنگ اپنے عمدہ ہونے چاہیئں جو کئی سالوں تک ساتھ نبھائیں اور باذوق نظر آئیں۔  مگر اگر آپ غیر روایتی خوبصورتی پسند کرتے ہیں تو حسن و دلکشی سے بھرےشوخ اور زندہ دل رنگ بھی آپ کے گھر کے لیے ایک شاندار انتخاب ہو سکتے ہیں۔  آپ کو اپنے گھر کو صاف اور باترتیب دکھانے کے لیے صرف سادہ انداز چننے کی ضرورت نہیں ہے، اس کے بجائے ایسا منفرد سامان خریدیں جو سامان رکھنے کے لیے بھی استعمال ہو سکے، یا کمرے کے سائز کے مطابق ایک دو سامان رکھنے والی چیزیں رکھ کر توازن قائم کریں۔ اس آئیڈیا بک میں ہم نے آپ کے گھر کو منظم اور صاف رکھنے کے لیے ۲۴ شاندار تجاویز پر ایک نظر ڈالی ہے، تو ہومی فائی اور انٹیرئیر ڈیزائنرز کی ایک ٹیم کی موجودگی میں کوئی بہانہ باقی نہیں رہتا۔

۱۔ اپنی واشنگ مشین کچن میں لگائیں اور تمام آلہ جات کو ایک آسان رسائی والی جگہ میں اکٹھا کریں۔

۲۔ سادہ تنظیم کے لیے یہ فرش سے چھت تک پھیلا شیلف لگائیں اور ماحول کو روشن اور ہوادار رکھیں۔

۳۔ اپنا بک کیس خود بنائیں۔ بس ایک پرانی کتاب کو ہک کی مدد سے دیوار سے جوڑ دیں اور یہ باقی کتابوں کو سہارا دے گی۔

۴۔ فعال فرنیچر کو کمرے علیحدہ کرنے اور عملی طور پر منظم گھر بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

۵۔ ترتیب و تنظیم کے لیے کچن میں اونچائی پر سامان رکھنے کی ایک اور جگہ بنائیں۔

آپ کا کچن پھر سے بےمثال ہوجائے گا۔

۶۔ شیلف سامان سمیٹنے اور دکھانے کے لیے بہترین ہیں ، کچھ ایسا چنیں جو ان کی طرح کھولا او ربند کیا جا سکے اور آپ کا فرنیچر متحرک ہو جائے گا۔

۷۔ سادہ سجاوٹ اور ہلکے رنگ چھوٹے باتھ روم کو کشادہ بنانے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

۸۔ ٹی وی رکھنے کی جگہ میں شیلف یا الماریاں لگانا سامان رکھنے کی ایک فعال تجویز ہے۔

۹۔ مختلف سائز کے خانوں والی اونچی الماریاں کچن کا سب سامان اچھے طریقے سے سمیٹ دیتی ہیں۔

۱۰۔ سادہ رنگوں کو شوخ سامان کے ساتھ ملا کر توازن اور ہم آہنگی قائم کریں۔

۱۱۔ اس عملی بستر کو گھر کے مالک کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کرتے ہوئے اس میں سامان رکھنے کی ہوشیار جگہیں اور شیلف بنائے گئے ہیں۔

۱۲۔ اس قسم کی ایک الماری آپ کی خواب گاہ میں سامان سمیٹنے کا مسئلہ ضرور حل کر دے گی۔

۱۳۔ اپنے کونوں کو چالاکی سے بنائی گئی درازوں اور خانوں کے ساتھ استعمال میں لائیں۔

۱۴۔ اپنے شاور والے حصے میں ایک شیلف بنائیں تا کہ غیر منظم ڈیزائن سے بچا جا سکے اور ایک ہموار اور خوبصورت اثر چنیں۔

۱۵۔ تولیا رکھنے کے لیے یہ ہوشیار حل فالتو سامان خریدنے سے بچنے کا ایک شاندار راستہ ہے کیوں کہ وہ سامان آخر میں گند بلا ہی لگتا ہے۔

۱۶۔ ایک کمرے کے حسین نظر آنے کے لیے متوازن اور قدیم سجاوٹ سے بہتر اور کچھ نہیں۔

۱۷۔ سادہ انداز کے لیے دھیمے رنگ چنیں اور اپنے گھر کو منظم رکھیں۔

۱۸۔ اپنے کچن کو منظم رکھیں اور کھانا پکاتے وقت ہر طرف برتن پھیلانے سے بچیں۔

۱۹۔ شیلف مختلف سائز اور شکل کا سامان سمیٹنے کے لیے بہترین ہیں۔ اپنے کچن میں مختلف اونچائیوں کے شیلف کے بارے میں سوچیں تا کہ ہر چیز رکھنے کے لیے جگہ بنائی جا سکے۔

۲۰۔ سوفے کے نیچے سامان رکھنے کی درازوں کے ساتھ سامان رکھنے کے پرانے انداز کے بارے میں سوچیں۔ یہ فالتو تکیے اور کمبل چھپانے کے لیے بہترین ہے جو ہر روز استعمال میں نہیں آتے ۔

۲۱۔ دیوار پر ایک جدید پینٹنگ کے ذریعے ہم آہنگ ماحول کا اثر قا‏ئم کریں۔

۲۲۔ اگر آپ کے بچے ایک ہی کمرہ استعمال کرتے ہیں توایک جدید انداز کا روایتی بنک بیڈچنیں۔ یہ شاندار لگے گا۔

۲۳۔ اپنے فرنیچر کو مزید فعال بنانے کے طریقے سوچیں۔ یہ بستر کے ساتھ والی میز کام کرنے کی جگہ کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے۔

۲۴۔ ایک آئینے والی الماری عملی ہے اور چھوٹے باتھ روم کے لیے لازمی ہے۔یہ آپ کا سامان اورمصنوعات نظروں سے دور اور باترتیب رکھنے کے لیے بہترین ہے۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті