آپ کے گھر کو تقسیم کرنے کے لئے سات بہترین آئیڈیاز

usranaz usranaz
Casa moderna de dimensões generosas e piscina interior, Risco Singular - Arquitectura Lda Risco Singular - Arquitectura Lda Їдальня
Loading admin actions …

اپنےگھر کو سٹائل کے ساتھ کچھ شاندار آئیڈیاز کے ساتھ تقسیم کریں۔جو کہ آپ کی سادہ ، چھوٹے اور جدید اپارٹمنٹ کی سجاوٹ پر اثر اندازنہ ھوں۔ یہ 7 سنسنی خیز تجاویز اور طریقے آپ کے داخلی حصے میں خوبصورت اضافے کے ساتھ زبردست اور تخلیقی ہیں،اس بات کی یقین دہانی  کے ساتھ کہ آپکی جگہ منظم اور فعال ھے۔چلیں آپ کے گھر کو خوبصورت انداز میں تقسیم کرنے کی ان متاثر کن تجاویز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ شاخوں کے ساتھ

Beach Front House, JSD Interiors JSD Interiors Ванна кімната Дерево Дерев'яні

ٹہنیوں کی مدد سے ایک شاندار اور کشادہ غسل خانہ کو تقسیم کرنے کا بہترین طریقہ ھے۔خاص کر کمرے سے ملحقہ غسل خانہ جہاں رازداری انتہائی اھمیت کی حامل ھوتی ھے۔

2۔ پردے

homify Вікна Curtains & drapes

پردے ضروری پرائویسی مہیا کرتے ہیں لیکن بد قسمتی سے اگر آواز سے پاک جگہ کا تقاضہ ھے تو یہ آئیڈیا آپ کے لئے صحیح نہیں ھے۔

3۔ لکڑی

Apartamento São Caetano, VSS ARQ VSS ARQ Вітальня

آپ کے جگہ کی تقسیم کو ٹھوس بناوٹ کی ضرورت نہیں رہے گی، یہ لکڑی کی تقسیم خاص کر تمام سفید کمروں کی سجاوٹ کے طور پر ایک ماہرانہ متبادل ھے۔

4۔ خوبصورتی سے آراستہ

اپنے گھر کے آزادانہ ماحول  اور ترتیب پر اثر انداز ھوئے بغیر اپنے فرنیچر کو علیحدہ جگہ کے طور پر استعمال کریں۔ یہ تقسیم کسی بھی چیز جیسے صوفہ کے ساتھ سائڈ ٹیبل  یا صرف ایک الماری سے بھی ھو سکتی ھے۔

5۔ خوبصورت شیشے کا استعمال

Private Interior Design Project - Albufeira, Simple Taste Interiors Simple Taste Interiors Спальня

شیشے کے دروازے ایک آرام دہ خوابگاہ کے لئے مثالی خصوصیت کے حامل ھوتے ہیں۔ اور بہت تیزی سے ایک سست غسل خانے کو خوشگوار جگہ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

6۔ فرنیچر

homify Дитяча кімната

ایک خوبصورت تقسیم میں ایک شاندار شیلف شامل کر کے، آپ کو تمام کتابوں اور اشیا کو  ایک دلکش سٹائل میں ذخیرہ کرنے کی جگہ مل جائے گی۔ یہ بالا خانہ کی بہتری کے لئے شاندار تجویز ھے اور اضافی گھریلو دفتر یا خواب گاہ کے لئے انتہائی ضروری ھو سکتا ھے۔

7۔ غیر مستقل

Ambiente Kantoor by Laskasas, Laskasas Laskasas Офіс

ایک غیر مستقل تقسیم ضرورت کے مطابق جگہ تبدیل کرتی رہتی ھے، پورے گھر میں ضرورت کے مطابق تقسیم اور پرائویسی قائم کرنے کے لئے استعمال ھوتی ھے۔ یہ ایک دفتر کے سٹور کے طور پر بہتر کام کرتا ھے۔آپ کے چھوٹے کمرے کے لئے ہماری یہ سات تجاویز آپ کو کیسی لگیں۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті