چھوٹے دلکش باتھ روم کے ۵ بہترین آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
URSYNÓW, INSPACE INSPACE Ванна кімната
Loading admin actions …

باتھ روم کسی بھی گھر میں سب سے زیادہ توجہ مانگنے والی جگہوں میں سے ایک ہوتی ہےاور اس کے لئے سب سے ضروری ہوتا ہے کہ اس کی تعمیر کے وقت سے ہی اس پر خاص توجہ دی جائے۔ ویسے تو بڑے، وسیع باتھ روم کے آٗیڈیاز اگر کسی کے پاس نہ بھی ہوں تب بھی وہ ترتیب سے تئار کرنے پر دلکش اور نفیس بن ہی جاتے ہیں لیکن چھوٹے باتھ روم کا کیا؟ چھوٹے باتھ روم کے لئے خاص قسم کی منصوبہ بندی درکار ہوتی ہے اور اس کے لئے کبھی معماروں سے مشورہ کیا جاتا ہے تو کبھی خود آئیڈیا دیا جاتا ہے۔ خوود سے آئیڈیا دینے سے آپ اپنے پسند کا باتھ روم حاصل کرسکتے ہیں، اور اسی لئے آج ہم  آپکے لئے چھوٹے دلکش باتھ روم کے ۵ بہترین آئیڈیاز لے کر آئے ہیں، آئیں دیکھیں!

۱۔ جگہ کا بخوبی استعمال

Moradia unifamiliar - Tipologia T4, Esboçosigma, Lda Esboçosigma, Lda Ванна кімната

اس چھوٹے باتھ روم کی خاص بات اسکی جگہ کا عقلمندانہ استعمال ہے، دروازے سے داخل ہوتے ہی سامنے ایک جدید طرز کا بیسن اور آئینہ موجود ہے جبکہ دائیں طرف نہانے کی جگہ کو شیشے کی دیوار نما علیحدگی کے ساتھ الگ جگہ بنا دیا گیا ہے اور بائیں طرف کموڈ استعمال کرنے کی جگہ چھوڑی گئی ہے۔

Moradia unifamiliar - Tipologia T4, Esboçosigma, Lda Esboçosigma, Lda Ванна кімната

اس باتھ روم میں سب سہولتیں موجود ہیں وہ بھی جدید طرز کی اور ساتھ میں اس باتھ روم کی دیواریں اور فرش بہت مناسب رنگ کا چنا گیا ہے جس سے باتھ روم میں آنے والے کا دل گھبراہٹ میں مبتلا نہیں ہوگا۔ اس باتھ روم کی صفائی بھی آسان محسوس ہوتی ہے جس سے یہ جگہ جراثیم سے بھی پاک رہیگی۔

۲۔ رنگین اور جدید

URSYNÓW, INSPACE INSPACE Ванна кімната

پہلی نظر میں تو آپکو یقین نہیں آیا ہوگا کہ یہ این باتھ روم ہے، ہے نا؟ لیکن یہ ایک خوبصورت باتھ روم ہی ہے! چھوٹا لیکن اتنا خوبصورت باتھ روم کہ یہاں جانے والے کا دل خوش ہوجائے خاص کر بچوں کا، اس باتھ روم میں سامنے کی چھوٹی دیوار پر رنگین ڈبوں والا والپیپر لگایا ہوا ہے اور ساتھ کی اسکی باقی دو دیواروں پر سرمئی رنگ کرکے اس رنگین والپیپر کی دلکشی کو دبنے نہیں دیا ہے۔

URSYNÓW, INSPACE INSPACE Ванна кімната

اس باتھ روم میں ایک چھوٹی الماری لگائی ہے جس میں باتھ روم میں استعمال ہونے والا سامان رکھا جاسکتا ہے اور اس الماری کے اوپر آئینہ لگایا گیا ہے جو چھوٹا ہونے کے باوجود باتھ روم کے تمام مقاصد پورا کر رہا ہے۔ اس کے ایک کونے پر بیسن لگا کر باتھ روم کو مکمل کردیا گیا ہے جو بظاہر چھوٹا ہے لیکن بڑے باتھ روم سے بالکل کم نہیں!

۳۔ فعال اور باسہولت

SWC, Och_Ach_Concept Och_Ach_Concept Ванна кімната

اس باتھ روم کی سب سے خاص بات اسکی ترتیب ہے، جتنی ترتیب سے اس باتھ روم میں اسکی سہولتوں کو لگایا گیا ہے اس حساب سے یہ فعالیت اور سہولت کی شاندار مثال ثابت ہوا ہے۔ شاور، بیسن، کموڈ اور آئینہ سب کچھ اس میں خوبصورتی سے لگایا گیا ہے، چھوٹا ہونے کے باوجود بھی اس میں داخل ہونے والے کے منہ پر  سب کچھ نہیں آتا بلکہ چھوٹی جگہ کا اتنا کار آمد استعمال دیکھ کر ہی آنے والا حیران رہ جائیگا!

SWC, Och_Ach_Concept Och_Ach_Concept Ванна кімната

نہانے کی علیحدہ جگہ شیشے کے دروازے سے باقی باتھ روم سے الگ کی گئی عقلمندی کا مظاہرہ کر رہی ہے کہ نہاتے وقت پانی کے اڑنے والے چھینٹے پورے باتھ روم میں پھیل کر پھسلن اور کیچڑ کی وجہ نہ بنیں۔ اس میں شامل جدید شاور سہولت بھی فراہم کرنے میں کارآمد ہے۔

SWC, Och_Ach_Concept Och_Ach_Concept Ванна кімната

سرمئی رنگ کی دیوار کے ساتھ سفید رنگ کے باتھ کے لوازمات اور لکڑے کا دروازہ ایک خوبصورت اور کامل مجموعہ ہے۔ ڈیزائن، رنگ اور سہولت کا شاندار پیکر ہے یہ چھوٹا باتھ روم!

۴۔ کامل اور کارآمد

یہ باتھ روم چھوٹا ہوتے ہوئے بھی گھٹن والا اور تنگ محسوس نہیں ہوتا اور اسکی وجہ اسکی ڈیزائن ہے، اسکی دیوار کے درمیان جگہوں کو ٹھیک طرح سے سمجھا گیا ہے اور ساتھ ہی باتھ روم میں پڑنے والی تمام ضرورتوں کو بھی، جس سے نہانے کی جگہ کو سب سے آخر میں بنا کر شیشے سے الگ کر دیا گیا ہے جس سے باتھ روم کی صفائی پر کی گئی محنت کو قائم رکھا جا سکے جو ممکن ہے نہاتے وقت تباہ ہوجائے! پھر ایک ہی سیدھ میں کموڈ اور بیسن لگایا گیا ہے تا کہ وہاں سے گزر آسان رہے۔

۵۔ چھوٹا لیکن دلکش

سیاہ رنگ ہمیشہ سے ہی دلکش رنگ سمجھا جاتا رہا ہے اور اگر ٹائلوں میں سیاہ رنگ کی بات کی جائے تو یہ رنگ سب سے زیادہ نفیس اور جدید وضع فراہم کرتا ہے، اگر اس باتھ روم میں دیکھیں تو سیاہ رنگ کا یہ باتھ روم بنیادی سہولتیں لئے دلکش ترین باتھ روم بنا ہوا ہے، اسکی سب سے زیادہ خاص بات تو یہ ہے کہ سیاہ رنگ پر گندگی اور میلا پن جلدی نمایاں نہیں ہوتا اور اس بات کا فائدہ باتھ روم کے علاوہ اور کہاں ہوسکتا ہے؟

باتھ روم کے بارے میں مزید جاننے کے لئے دیکھیں:  باتھ روم میں لگے آئینوں کی ۱۵ دلکش تصاویر

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті