ایک خوابوں کے گھر!

Namra Farman Namra Farman
ARCHITECT'S OWN HOUSE, Human Voice Architects Human Voice Architects Вітальня
Loading admin actions …

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ ایک پیشہ ورڈیزائینر ہوتے تو اپنے لیے کیسا گھر ڈیزائین کرتے؟ آپ بیرونی تعمیر کے لیے کونسا مواد استعمال کرتے، گھر میں کتنے کمرے رکھتے، سامنے سے گھر کیسا نظر آتا  اور پیچھے کا باغ کیسا نظر آتا؟ یہ کہنا کافی ہو گا کہ آپ اپنے خوابوں کے گھر میں رہ رہے ہوتے۔

آج کے مضمون میں ہم ایک ڈیزائینر کے اپنے گھر کو دیکھیں گے جو کہ 350 میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ گھر جدید، ہوادااور سٹائیلش ہے، اس کے علاوہ اس کا باہر موجود درختوں اور پودوں کے ساتھ تعلق بھی ہے۔

کیا آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں؟

باغ سے ایک نظر

ARCHITECT'S OWN HOUSE, Human Voice Architects Human Voice Architects Будинки

حجم اور سٹائیل، دونوں کے اعتبار سے یہ گھرشاندار ہے، نہیں؟ مختلف مواد کا استعمال کر کے یہ گھر با بار دیکھنے کے قابل بنتا ہے۔ دو منزلہ یہ گھر باہر سے دیکھنے میں کافی کلا معلوم ہوتا ہے۔

اور ظاہر ہے ہم خوبصورت باغ کو نظر انداز نہیں کر سکتے جو ایک بے حد جدید گھر میں تروتازہ احساس پیدا کرتا ہے۔

باورچی خانہ

ARCHITECT'S OWN HOUSE, Human Voice Architects Human Voice Architects Кухня

اندر کا معائنہ کرتے ساتھ ہم کسی بھی گھر کے دل، یعنی کہ باورچی خانے کی طرف نظر ڈالتے ہیں۔ یہ باورچی خانہ کھلا ہے جو کہ کھانے کے کمرے کے ساتھ جگہ بانٹتا ہے۔

بیٹھک سے نظر آنے والے پردے اور باہر باغ سے نظر آنے والا سبز رنگ، باورچی خانے کو مزید دلکش بناتا ہے۔

باورچی خانے سے باہر کی طرف جاتا ہوئے لکڑی کے فرش کی طرف نظر ڈالئے، جیسے ہی اس کو دیکھ کر باغ کی طرف جانے کو دل کرتا ہے، ویسے ہی واپس اندر آنے کو بھی کرتا ہے۔

ایک کھلا منظر

ARCHITECT'S OWN HOUSE, Human Voice Architects Human Voice Architects Вітальня

یہ بات تو واضح ہے کہ یہ گھر بایر کے مناظر کے ساتھ ایک اچھا تعلق رکھتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ شاندار بات یہ ہے کہ کس طرح کونے سے باہر باغ کا منظر نظر آتا ہے۔ یہ رہائیشیوں کو اندر چھائوں میں بیٹھے بیٹھے باہر کے موسم سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتا ہے۔

اعلئ سٹائیل

ARCHITECT'S OWN HOUSE, Human Voice Architects Human Voice Architects Їдальня

گھر کے بہت سے کمروں کے اونچی چھتیں ہیں، جس سے گھر مزید کھلا کھلا محسوس ہوتا ہے۔ یہاں سب سے اوپر کی منزل پر بیٹھک کا شاندار منظر نظر آتا ہے۔

غور کیجئے کیسے خاص رنگوں کا استعمال فرنیچر اور ترئین و آرائش کے ساتھ بھلا معلوم ہو رہا ہے

غسل خانہ

ARCHITECT'S OWN HOUSE, Human Voice Architects Human Voice Architects Ванна кімната

سیڑھیاں چڑھ کر ہم غسل خانے کی طرف نظر ڈالتے ہیں۔ اور یہاں بھی اندرد کی جگہ کا باہر کے ساتھ تعلق برقرار ہے۔ شیشے کا دروازہ سورج کی روشنی کو اندر آنے دیتا ہے جس سے گرماہٹ اور روشنی دونوں آتی ہیں۔

دلکش جزو

ARCHITECT'S OWN HOUSE, Human Voice Architects Human Voice Architects Ванна кімната

ہمیں کونے والا کھلا شاور خاص طور پر پسند آیا۔ اس کو استعمال کر کے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کھلے میں نہا رہیں ہوں۔

خوش قسمتی سے، بالکونی کی اونچی دیوار کی وجہ سے باہر والوں کی اندر نظر نہیں پڑتی۔

چھت پر باغ

ARCHITECT'S OWN HOUSE, Human Voice Architects Human Voice Architects Тераса

ہم اپنے مضمون کا اختمام ایسی چیز سے کریں گے جس کا بہت کم لوگ سوچ سکتے ہیں۔ چھت پر موجود یہ باغ گھر کو بے حد دلکش بناتا ہے۔

یہ باغ نیچے کے باغ کی طرح تروتازگی پہنچاتا ہے لیکن بہتر نظاروں کے ساتھ۔

خواب کی تعبیر جیسا گھر جو کہ باہر کی دنیا کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے، بے شک!

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті