بچوں کے کمرے کی ترتیب و سجاوٹ کے لئے ٢٠ بہترین آئیڈ یاز

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Skyview Ejercito , ARCO Arquitectura Contemporánea ARCO Arquitectura Contemporánea Дитяча кімната
Loading admin actions …

جب ہم چھوٹے تھے تو ہمارا کمرہ ہمارا بیڈروم تو تھا ہی لیکن اس کے ساتھ ہی یہ ہمارے لئے ایک  بڑ ی پناہ گاہ بھی تھا -یہ کمرہ ہماری مرضی کے مطابق سیٹ تھا جہاں ہم ہوم ورک کرتے تھے ،کھیلتے تھے کودتے تھے اور اپنے خوابوں  میں کھو جاتے تھے-کسی بھی گھر میں بچوں  کے کمرے کی بہت  اہمیت ہوتی ہے- بچوں کے کمرے کی اہمیت کو دیکھتے ہوے یہ ضروری ہے کے ان کا کمرہ گھر کے باقی کمروں سے الگ اور خاص طور سے بچوں کی عمر اور رحجان کو مد نظر رکھتے ہوے سیٹ کرنا چاہے -بچے اپنے کمرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور حقیقت بھی ہے کے یہ کمرے  ان کی ہی ملکیت ہوتے ہیں-

بچوں کے کمروں کو بہترین طریقے سے ترتیب دینے کے لئے ہم اپ کو ٢٠ بہتیرن آئیڈیاز سے روشناس کروا رہے ہیں جو ہر عمر کے بچوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں-

١- بچوں کی دلچسپیوں کو کیوں مد نظر رکھنا چاہیے ؟

Contadero Decor, Erika Winters Design Erika Winters Design Дитяча кімната

جوبچے بہت چھوٹے نہ ہو اور اس قابل ہوں کہ اپنے کمرے میں تنہا رہ سکتے ہیں ان کے کمرےکی ترتیب اور آرائش اس طرح کرنی چاہیے کہ انکی دلچسپیاں اور مشاغل ان کے کمرے میں ہی مہیا کر دیئے جائیں اس طرح بچے مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے اور کمرے میں اچھا وقت گزار سکیں گے-

کچھ بچے ایسے بھی ہوتے ہیں جو کمرے میں تنہا بیٹھ کر اپنے آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں بچوں کے مزاج کو سمجھتے ہوئے کمرے میں ایسی چیزیں نہ رکھی جائے کہ بچہ اپنے آپ کو نقصان پہنچا لے-

٢- بلندی پر پڑھنے کا شوق

Casa Camacho, AParquitectos AParquitectos Дитяча кімната Дерево Дерев'яні

بچے جب ذرا بڑے ہوتے ہیں تو اچھلنے کودنےاور  بلند جگہ سے چھلانگ لگانے میں بے انتہا دلچسپی لیتے ہیں بچوں میں کھیلنے کودنے کا رجحان فطری طور پر پایا جاتا ہے بچوں کے کمرے میں اونچے پلنگ یا ایسی ہی اور چیزیں ہوں تو وہ اچھل کود سے اور کھیل کود سے اپنے کمرے میں مصروف رہیں گے-

٣- بڑی عمر کے بچوں کے کمرے

چھوٹے بچے دھاگ گاڑ اور کھیل کود سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن جب یہی بچے ذرا سمجھدار ہوتے ہیں تو ان کے مشاغل بھی تبدیل ہوجاتے ہیں کمرے میں کھیلنے کودنے اور  بھاگ دوڑ کرنے کے بجائے  یہی بچے لکھنے پڑھنے میں زیادہ توجہ دینے لگتے ہیں اس عمر میں بچوں کی دلچسپی اور شوق کو دیکھتے ہوئے والدین کو چاہیے کہ ان کے کمرے میں ان بچوں کی پسند کی چیزیں میسر کریں تاکہ بچے اپنے شوق کے مطابق مثبت کاموں میں مصروف رہیں۔

٤- بچپن کے خواب اپنے مستقبل کے بارے میں-

بچوں کے اپنے مستقبل کے بارے میں کچھ خواب ہوتے ہیں کچھ بچے ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں کچھ انجینئر بننا چاہتے ہیں کوئی سائنسدان بننا پسند کرتا ہے کسی کو پائلٹ بننے کا شوق ہوتا ہے اور کسی بچے کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بڑا ہوکے سائنس دان بنے بچوں کے ان رحجانات کو دیکھتے ہوئے ان کے کمرے میں ایسی ہی اشیاء استعمال کرنی چاہیے جوان کے شوق کے مطابق ہوں-

٥- آرائشی چیزوں کا استعمال

homify Дитяча кімната

بچوں کے کمرےکی سیٹنگ ہو یا کمرے کی آرائش آپ فرنیچر کا انتخاب کریں یا کمرے میں پینٹنگز سجائیں بچوں کے کمرے کے لیے کشن لائیں یا پھر قالین بچھائیں اس بات کا دھیان رکھیں کہ ان سب چیزوں کا اثر بچے کی شخصیت پر ضرور پڑے گا کمرے کے ہر چیز بچے کے ذہن کو ضرور متاثر کرے گی -یہی وجہ ہے کہ بچوں کے کمرے کی تمام چیزوں کے انتخاب میں انتہائی ذمہ داری اور سمجھداری سے کام لیں-

٦- گڑیا کا گھر

Recamaras infantiles Niña, Divan ingenieria Divan ingenieria Дитяча кімната Ліжка та дитячі ліжечка

بچیوں میں گڑیوں سے کھیلنے کا بے انتہا شوق پایا جاتا ہے ایک پیارا سا گڑیا کا گھر ہربچی کی خواہش ہوتا ہے اوریقینا ایک گڑیا کا گھر کسی بھی بچی کی دلچسپی اور کمرے میں مثبت سرگرمی کے لیے بہترین ہے- لڑکیوں کے کمرے میں گڑیا ،گڑیا کا گھر اور اسی قسم کی دیگر اشیاء موجودہوں گی تو وہ اپنے کمرے میں بہت اچھا وقت گزاریں گی-

٧- تخلیقی سرگرمیوں کا انتخاب

Paletas de color, MARIANGEL COGHLAN MARIANGEL COGHLAN Дитяча кімната

پندرہ سال کی عمر تک کے بچوں کے کمرے میں ایک ایسی میزضرور ہونے چاہیے جہاں بیٹھ کر وہ اپنے تخلیقی کاموں میں وقت گزار سکے یہ بچے  مستقبل میں یقینا  ملازمت کی ذمہ داریوں میں مصروف ہوجائیں گے اس لیے بہتر ہے کہ آپ ان کو ابھی سے ایک منظم طریقے سے کام کرنے کی عادت ڈال سکتے ہیں- بچے کے لئے یقینا یہ ایک بہت بڑی بات ہو گی کہ وہ اپنا وقت اچھے طریقے سے استعمال کرے-

٨- پچبن سے جوانی

Recamara Infantil Londres, Divan ingenieria Divan ingenieria Дитяча кімната Ліжка та дитячі ліжечка

جب بچہ بلوغت کی عمر کو پہنچتا ہے تو اسکے اندر بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں -ان تبدیلیوں کی وجہ سے بچہ بچپن کے مشاغل کے بجائے نئی چیزوں میں دلچسپی لینی شروع کر دیتا ہے-عمر کےحساب سے بچے کے رجحانات میں بھی تبدیلی پیدا ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ بڑی عمر کے بچوں کا کمرہ بھی ان کے رجحان کے مطابق نئے انداز سے ترتیب دیا جائے-

٩- رنگوں سے محبت

Laurel, MARIANGEL COGHLAN MARIANGEL COGHLAN Дитяча кімната

بچے رنگوں سے بھرپور لطف اٹھاتے ہیں- نیلے پیلے ہرے سرخ جامنی ہر بچے کے کچھ پسندیدہ رنگ ہوتے ہیں بچوں کی پسند کے رنگوں کو ان کے کمرے میں ضرور استعمال کریں – جامنی نیلا گلابی چورنگ بھی بچے کو پسند ہو کو مدنظر رکھتے ہوئے کمرے میں استعمال ہونے والی چیزین لائیں اور بجائے پریشان ہونے کے اپنے بچوں کے پسندیدہ رنگوں سے لطف اٹھائیں-

١٠- رینگنا بچوں کا مشغلہ

بچپن کی ابتدائی عمر میں بچوں کو فرش پر رینگنے میں بہت لطف آتا ہے ان کی عمر اور اس مشغلے کو دیکھتے ہوئے آپ اپنے بچوں کے کمرے میں نرم  قالین کم فرنیچر اور عمدہ کھلونوں کا انتخاب کریں-

١١- کہانیوں اور قصوں کے کردار

کہانیاں اور قصے سننے کے لئے تقریبا ہر بچہ بے قرار رہتا ہے خاص طور پر لڑکیاں شہزادوں اور شہزادیوں کی کہانیاں پڑھنے اور سننے کی بے انتہا شوقین ہوتی ہیں- سینڈریلا اور سنووائٹ جیسی کہانیاں لڑکیاں بے انتہا پسند کرتی ہیں- جبکہ لڑکوں کے لئے سپرمین، ٹارزن اوربیٹ مین کے کردار بہت اہم ہیں- بچوں کے کمرے میں ان کرداروں سے متعلق چیزوں کا استعمال کیا جائے توبھی بچے بہت خوش ہوتے ہیں-

١٢- سفید رنگ سے بچوں کا کمرہ سجائیں

اگرچہ آپ نہیں سمجھتے کہ سفید رنگ بچوں کے لیے اچھا ہوتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ نہایت عمدہ رہے کیونکہ بچہ اس رنگ میں ہر چیز نہایت واضح اور نمایاں طور پر دیکھ سکتا ہے- یہی وجہ ہے کہ سفید رنگ کے استعمال سے آپ کا بچہ بہت سکون اور آرام محسوس کرے گا -

١٣- بچے کی شخصیت میں رنگ بھریے

homify Дитяча кімната Інженерне дерево Прозорий

اگرچہ چند مہینوں کا بچہ کسی شخصیت کا حامل نہیں ہوتا لیکن بچے کی عمر کے ساتھ ساتھ اس کی شخصیت بننا شروع ہو جاتی ہے والدین کی طرف سے کمرے میں جس قسم کی ترتیب اور رنگ استعمال کئے جائیں گے ان کا بچے کی شخصیت پر گہرا اثر ہوگا یہی وجہ ہے کہ بہترین حکمت عملی اختیار کیجئے اور اپنے بچے کی شخصیت میں بہترین رنگ پر کیجئے-

١٤- پسندیدہ کارٹون کا انتخاب-

homify Дитяча кімната

بچوں کے پسند کے کارٹون ان کی دلچسپی کا بہت بڑا محور ہوتے ہیں ہر بچے کی پسند کے مختلف کارٹون ہوتے ہیں جن سے وہ لطف اٹھاتا ہے اور کارٹون موویز دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہے ان کارٹونز کو بچوں کے کمرے میں استعمال کیجئے یقینا آپ کا بچہ بہت خوش ہوگا اور ایک مثبت سرگرمی پیدا ہوگی-

١٥- بچوں میں تحریک پیدا کریں

homify Дитяча кімната

بچوں کے کمرے میں ایسی چیزیں ضرور ہوں جن سے ان کی سوچ اور عمل میں مثبت تحریک پیدا ہو- گنتی کا فریم، الفاظ سکھانے کا کھلونا رنگوں  کی کتاب اس کی مثالیں ہیں-

١٦- خلائی چیزوں سے کمرے کی آرائش

LAS VISTAS PH, DECO Designers DECO Designers Дитяча кімната

وہ بچے جن کو خلائی سفر، خلائی معلومات اور خلائی چیزوں میں شوق ہے کے کمرے کی آرائش میں ان تمام چیزوں کا استعمال یقینا بہترین حکمت عملی ہوگی- اور بچہ اپنی پسند کی چیزیں دیکھ کر مثبت سوچ کا حامل بنے گا-

١٧- نقل وحمل کی چیزوں سے کمرے کی سجاوٹ

RESIDENCIA RUBIO, OLLIN ARQUITECTURA OLLIN ARQUITECTURA Дитяча кімната Дерево Дерев'яні

بعض بچے نقل و حمل کی چیزوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں-کاروں کے ماڈل اور جہازوں کے بارے میں معلومات عام طور پر لڑکوں کا پسندیدہ موضوع ہوتا ہے – ایسی دلچسپی رکھنے والے بچوں کے کمرے کو اگر کاروں، جہازوں اور کشتیوں وغیرہ کی تصویروں اورماڈل سے سجایا جائے تو بہت اچھا اثر پڑتا ہے-

١٨- روایت اور شخصیت

Remodelación Casa-Habitación 850m2, GHT EcoArquitectos GHT EcoArquitectos Дитяча кімната Дерево Дерев'яні

عام طور پر بچہ اپنے والدین کے ساتھ سوتا ہے- لیکن جب بچہ ذرا بڑا ہو جاتا ہے تووہ الگ اپنے کمرے میں رہنا چاہتا ہے -جب تک آپ بچے کا کمرہ تیار نہیں کر سکتے تو کوئی مضائقہ نہیں اپنے بچے کو مہمان خانے میں منتقل کر دیجئے- اگرچہ یہ کمرہ بچے کے لحاظ سے تیار نہیں ہے لیکن یہ بچے کے لیے اہم بات ہے کہ وہ الگ اپنے کمرے میں رہ رہا ہے اس سے بچے کی شخصیت پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے-

١٩- بچے کو بتدریج اپنے سے الگ کیجئے

HCH, NIVEL TRES ARQUITECTURA NIVEL TRES ARQUITECTURA Дитяча кімната

بچے اپنے والدین کے ساتھ سونے کے عادی ہوتے ہیں اور یہ ان کے لیے مشکل ہوتا ہے کہ وہ الگ کمرے میں سوئیں یہ ضروری ہے کہ اپنے بچوں کے لیے آپ اپنے کمرے میں ہی ایک کونہ مخصوص کردیں جہاں اس بچے کی ہر چیز موجود ہو تاکہ اس کے اندر اپنی جگہ کے استعمال کا صحیح احساس پیدا ہواور وہ الگ کمرے میں رہنے کے لئے تیار ہوجائے-

٢٠- بچوں کے کمروں میں بتدریج تبدیلی ضروری ہے

آخرمیں والدین کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے بچوں کے کمروں کی ترتیب و آرائش میں عمر کے لحاظ سے تبدیلی نہایت ضروری ہے- بچے جب بڑے ہو جاتے ہیں تو ان کے کمروں میں تبدیلی بھی ان کے شوق اور عمر کے مطابق ہونی چاہیے-ایک وقت ایسا بھی ہوتا ہے کہ بڑنےبچوں کے لئے اپنے بیڈ روم  صرف یاد بن کر رہ جاتے ہیں-

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті