تین دو-منزلہ گھر جو کہ آپکو متاثر کریں گے

Farheen Farheen
CASA HABITACION L+R, DLR ARQUITECTURA/ DLR DISEÑO EN MADERA DLR ARQUITECTURA/ DLR DISEÑO EN MADERA Будинки
Loading admin actions …

کیا آپ کو اپنا پسندیدہ گھر تعمیر کرنے کے لیئے مدد درکار ہے؟ تو آپ صحیح جگہ پر آئے ہیں: ہومی فائی پر آپکو مختلف آئیڈیاز نظر آئیں گے جو کہ ہمارے پروفیشنلز نے بنائے ہیں یہ بلکل آپکے خوابوں کے مطابق ہیں ۔ ان میں آئیڈیاز کے علاوہ بہت ساری تجاویز اور آئیڈیاز ہیں جو کہ آپکی مدد کریں گے۔

اب اس مضمون میں آپکو بے حد شاندار ، روشن اور حسین گھر دکھائے گئے ہیں جو کہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ فعال بھی ہیں۔ ہومی فائی آپکو  مختلف گھروں کے بارے میں آئیڈیاز دیں گے لیکن ہومی فائی کمرشلی بھی کام کرتا ہے۔ ہومی فائی کے تمام پراجیکٹس اکانومیکل ، خوبصورت اور فعال ہوتے ہیں.تو آئیے شروع کرتے ہیں

۱۔ ایک یادگار گھر

گھر کے سامنے کا حصہ ہمیں ایک تروتازہ ڈیزائن دکھاتا ہے۔ لیکن رہائشی گھر اندر کی طرف کر کے بنایا گیا ہے تاکہ آپ اپنی ہر معمول  کی زندگی کا  لطف اٹھا سکیں۔

کیا یہ ایک اکیلی عورت کے لیئے ایک شاندار آپشن نہیں ہے؟ جو ایک شاندار اور نفیس گھر کے ساتھ ایک فعالیت اور پرائویسی بھی چاہتی ہو

رہائش ۲۲۵ اسکوئر میٹر ہے: جو کہ ۲۱ لمبا، ۸ فٹ اونچا اور ۱۰ فٹ چوڑا ہے۔ اسکا رقبہ اور اسکی کشادگی نے اسکی سجاوٹ کو آسان کردیا ہے

نچلے فلور میں ایک باتھ روم، باورچی خانہ اور ایک کمرہ جس میں لائبریری اور اسٹڈی بھی ہے۔ بہت ہی شاندار

اوپر والے پورشن میں ایک بیڈ روم ساتھ اٹیچ باتھ روم ایک اوپری باغیچہ ہے  اور ان میں لکڑی کا کام کیا گیاہے

چھت کا باغیچہ شاندار ہے اس میں بیٹھنے اور کھانا کھانے کی جگہ بھی ہے

۲۔ ایک خوابوں کا گھر

یہ گھر دو منزلہ ہے۔ یہ ۱۵۶ میٹ اسکوئر پر بنا ہوا ہے جس میں سے ۱۵۰ اسکوئر کو تعمیر کے لیئے استعمال کیا گیا ہے۔ سامنے کا حصہ بہت سارے جیومیٹرک پلانز کو اکٹھا کر کے بنایا گیا ہے اسلیئے یہ بے حد شاندار ہے اور جو رنگ اور لکڑی اسکے لیئے استعمال کیئے گئے ہیں وہ اسکو مزید نفیس بناتے ہیں۔ اسکے منفرد انداز میں افقی کھڑکی کے ساتھ ایک عمودی کھڑکی بھی ہے۔

نیچے کے فلور میں باغیچے کے سامنے ایک گیراج ہے، ایک لیونگ روم ایک ڈائینگ روم  اور ایک باورچی خانہ بھی ہے۔ دیوار پر کیا گیا ہرا رنگ اسکو شاندار بناتا ہے خاص طور پر جب اسکے نیچے ایک شاندار چھوٹا سا باغیچہ ہو۔

یہ دونوں طرف بار والا ایک اوپن لے آوٹ کاایک شاندار باورچی خانہ ہے جس میں ایک طرف آپ کھانا تیار کرسکتے ہیں اور دوسری طرف اسکو سرو کرسکتے ہیں۔

اوپر کے فلور میں دو بیڈ روم ہیں ایک بیڈ روم جو کہ چھوٹا ہے لیکن ایک ماسٹر بیڈ روم ہے جس میں اپنا ٹی وی روم، باتھ روم اور لاوئنچ ہے۔اسکو لیونگ روم چھوٹا ہے لیکن بے حد آرام دہ اور نفیس ہے۔ جہاں بیٹھ کر آپ آرام سے باتیں کرسکتے ہیں

اس بیڈ روم کو لکڑی سے بنایا گیا ہے۔ اس کمرے کی چھت ، بیڈ بیس ، سائیڈ ٹیبل سب کچھ لکڑی سے بنایا گیا ہے۔ کمرے میں آتے ہی سکون کا احساس ہوتا ہے جو کہ ایک بیڈ روم کے لیئے لازمی ہے

۳۔ ایک گھر جو چھوٹا لگتا ہے لیکن کمال ہے

سامنے کا حصہ چھوٹا ہے لیکن اسکی تفصیلات نے اسکو خوبصورت بنا دیا ہے جیسے کہ باغیچہ ، دیوار پر لگی پلیٹس اور کنکریٹ کی دیوار

باغیچہ کافی کشادہ ہے لیکن آپ ایک اور گاڑی ان بنی ہوئی لائینز پر کھڑی کرسکتے ہیں بغیر پودوں کو تباہ کیئے

نچلے پورشں میں ایک ڈرائینگ روم اور ایک کھانے کا کمرہ ہے جو کہ مشترکہ ہے ایک لیونگ روم ہے جسکو بریک فاسٹ بار کے ذریعے باورچی خانے سے ملایا گیا ہے۔ اسکی سیڑھیاں لکڑی کی بنی ہوئی ہیں جن کے نیچے ایک چھوٹا سا باغیچہ ہے اور اس میں قدرتی روشنی کے داخل ہونے کے کافی ذرائع ہیں۔

اوپر کے حصے میں ٹی وی لاونچ ہے ۔ ایک چھوٹا بیڈ روم اور ایک ماسٹر بیڈ روم ہے جسکا اپنا باتھ روم ہے۔ ڈریسنگ روم اور نچلے فلور کی طرح لکڑی کی بنی تفصیلات ہیں

گھر کی ٹوٹل تعمیر ۱۴۰ اسکوئر فٹ پر ہوئی ہے جبکہ گھر ۱۵۰ اسکوئر فٹ پر بنا ہوا ہے جہاں روشنی کا خاصا سامان ہے اور قدرتی روشنی وافر مقدار میں موجود ہے۔ ایک شاندار پراجیکٹ

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті