باورچی خانے کی دیوار کے لیئے ۶ شاندار رنگ

Farheen Farheen
Apartment G&G, Manuel Benedikter Architekt Manuel Benedikter Architekt Кухня
Loading admin actions …

حیرت انگیز طور پر جدید، اسٹائلش نیویائی، تخلیقی طور پر ہم عصر۔۔۔۔۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ اپنے باورچی خانے کو کونستے انداز میں بناتے ہیں ۔ ان سب میں ایک چیز مشترک ہے وہ ہے ان میں استعمال ہونے والا رنگ اور ایسا مت سوچیں کے دیواروں پر سفید رنگ کر دینے سے آپکا کام ختم ہوگیا ہے

انٹیریئر ڈیزائنز ،باورچی خانے کے پلانرز ہمیشہ مختلف تجربے کرتے رہتے ہیں تاکہ آپکے گھر کو مزید خوبصورت بناسکیں۔ آج ہم نے چھے ایسے شاندار ڈیزائنز جمع کیئے ہیں جن کو دیکھ کر آپ اپنے باورچی خانے  کو تبدیل کرنے پر مجبور ہوجائیں گے تو آئیے شروع کرتے ہیں

سفید اور سرمئی اسٹرپس

Ristrutturazione appartamento Roma, Tor Sapienza, Facile Ristrutturare Facile Ristrutturare Кухня

یہ یقینی طور پر نیا رجحان تو نہیں ہے۔ لیکن یہ ہر سال بہت فیشن میں ہوتا ہے،اسلیئے اس میں کچھ نہ کچھ تو خاص ہوگا۔ا سلیئے گھر کو شاندار اور نفیس بنانے کے لیئے اس ڈیزائن کا استعمال کرسکتے ہیں

گرین کے مختلف شیڈز

Mila, CESAR CESAR Кухня Шафи і полиці

یہ ۲۰۱۷ کا سب سے شاندار رجحان تھا لیکن لگتا ہے کہ ۲۰۱۸ میں بھی یہ رجحان برقرار رہے گا۔ ذہنی سکون اور آنکھوں کی تراوت کے لیئے ہرا سب سے شاندار رنگ ہے

خوبصورت پیسٹلز

homify Кухня

جدید ماحول کے لیئے خوبصورت پیسٹلز بہت اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ غیر معمولی توجہ کا باعث بنتے ہیں۔ یہ صرف واحد رنگوں کے ساتھ کام نہیں کرتے بلکہ اس وال پیپر کو دیکھیں اس میں کتنے رنگ ہیں اور سب کے سب کتنے شاندار ہوگئے ہیں

تروتازہ گرین رنگ

ماہرین کے مطابق ہرا رنگ آجکل بہت فیشن میں ہے اور لائم گرین کا رجحان بہت زیادہ ہے۔ آپ اس بات پر یقین کریں یا نا لیکن گرین رنگ بہت زیادہ شاندار ہے اس کے ساتھ کوئی بھی رنگ ملائیں یہ بہت نفیس لگے گا۔ جیسے اس تصویر میں لکڑی کے ساتھ ملایا گیا ہے۔

دلکش سرمئی

سرمئی رنگ کمروں کو نفیس بنانے کے لیئے مشہور ہے۔ اسکی مثال آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کسطرح سفید رنگ کے ساتھ ملکر یہ ایک شاندار کمرہ بناتا ہے

حیران کن سفید

چاہے دیہاتی باورچی خانہ ہو یا جدید باورچی خانہ ہو سفید ایک ایسا رنگ ہے جو کہ ہمیشہ یہاں رہے گا۔  آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کسطرح اس رنگ کی وجہ سے کمرہ حیران کن طور پر شاندار بن گیا ہے

ساتھ میں سفید کے ساتھ آپ کوئی بھی رنگ ، فرنیچر میچ کرسکتے ہیں کیونکہ سفید رنگ سب کے ساتھ چل سکتا ہے

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті