سامنے کے حصے کے لیئے دس شاندار پینٹس

Farheen Farheen
Casa SH62, Taller Estilo Arquitectura Taller Estilo Arquitectura Будинки
Loading admin actions …

کسی بھی گھر کا سامنے کا حصہ ایک بزنس کارڈ کی حثیت رکھتا ہے.ہماری انٹریئر میں دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ اسکی سجاوٹ بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے خاص طور پر اسکا رنگ ۔ اسکی رنگت کو چننا تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے وہ عوامل جو ہمیں بہترین انتخاب میں راہنمائی فراہم کرتے ہیں ان میں آرکیٹیکچر،اسٹائل اور سائز شامل ہیں۔

آج کے مضمون میں ہم دس سامنے کے حصے کے لیئے دس شاندار رنگوں کے آئیڈیاز پیش کررہے ہیں جنکا بنیادی مقصد گھر کو ایک اسٹائل اور خاص وضع فراہم کرنا ہے۔ مزید جاننے کے لیئے مضمون کو پڑھتے ہیں

۱۔ آف وائٹ

جیسا کہ ہم نے کہا، سامنے کی سجاوٹ کے لیئے بہت سے عناصر کو مدِ نظر رکھنا پڑتا ہے.لہذا اگر آپ کے گھر کا دروازہ بھی کافی شاندار ہے۔ مثال کے طور پر آپ اپنے دروازے کو مزید شاندار بنانا چاہتے ہیں تو آف وائٹ رنگ کا استعمال کریں۔ یہ سامنے کے حصے کو مزید شاندار اور حسین بنا دے گا ۔

۲۔ زمینی ٹون

زمینی ٹون ہمیشہ سامنے کے حصے کے لیئے من پسند رہی ہیں۔ کیونکہ یہ قدرتی لگتی ہیں اپنے ارد گرد کے ماحول جیسی۔ یہ گھر کو مزید شاندار اور حسین بناتی ہیں۔ اگر آپ یہ آپشن پسند کرتے ہیں تو آپکو اس میں بہت سی ٹونز مل جائیں گی۔ اپنے ذائقے کے مطابق رنگ استعمال کریں

۳۔ گہرا نیلا

رنگ باہر کی فضا کو بدلنے میں مہارت رکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ ماحول میں ایک شوخی بھی لاتے ہیں۔ لیکن ان کو میانہ روی سے استعمال کرنا چاہیے تاکہ یہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ جدید بھی لگیں۔ یہاں ہم ایک گہرے نیلے رنگ کی دیوار دیکھ رہے ہیں جو کہ اندرونی انٹریئر کی محافظ ہے۔ سفید رنگ اور لکڑی کے درمیان یہ امتزاج بھی شاندار ہے۔

۴۔ گلابی ، ایک اثر انداز رنگ

ہلکا گلابی شیڈ، آپکو بھلے تھوڑا سا رسکی محسوس ہو لیکن یہ آپکے گھر کو ایک شاندار وضع مہیا کرتا ہے۔ یہ رنگ مشہور معماروں کی جانب سے استعمال کیا گیا ہے جیسے کہ Taller Estilo Arquitectura ، وہ اسے اپنے کاموں میں ٹریڈ مارک کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ کسطرح ایک ہلکی ٹون کا استعمال کیا گیا ہے اور ارد گرد پودے استعمال کیئے گیئے جو کہ سکون مہیا کرتے ہیں۔

۵۔ بھورا رنگ

غیر جانبدار رنگوں    بھورا قابلِ ذکر ہے۔یہ رنگ مخصوص ہےاسلیئے سامنے کے حصے کے لیئے بہت شاندار ہے۔ آپ اس رنگ میں گہرائی لانے کے لیئے اس کے ساتھ کوئی بھی اور رنگ ملا سکتے ہیں، جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے، دیواریں ہلکی ہیں لیکن دروازے کا رنگ گہرا ہے جو کہ دروازے کو فوکل پوائینٹ بنا رہا ہے اور یہ پودے گھر کی وضع میں زائد رنگ بھر رہے ہیں

۶۔ چمکدار لال

اگر آپ اپنے گھر کے لیئے پوری +توانائی والا رنگ چاہتے ہیں تو لال سے بہتر کوئی پسند نہیں ہوسکتی۔ اسطرح کے رنگ خاص حصوں پر لگانے چاہیں اور ان کے ساتھ قدرتی رنگوں کو ملا لینا چاہیے تاکہ یہ شاندار لگیں۔

۷۔ کالا اور سفید

یہ ڈیزائن سادگی اور نفاست کا حسین امتزاج ہے۔ یہ گھر ایک شاندار ڈیزائن سے بنا ہے اور جدید اسٹائل کا محافظ ہے۔ اس امتزاج کے ساتھ آپ اسکی اونچائی اور ڈیزاِئن کو اچھی طرح استعمال کرسکتے ہیں

۸۔متاثر کن پیلا رنگ

ہلکے رنگ ہمیشہ ہی سب سے بہتر ہوتے ہیں۔ یہ پڑوسیوں کے ساتھ کتنی ہم آہنگ ہیں۔ یہ رنگ عام طور پر غیر جانبدار اور قدرتی ہوتے ہیں۔ یہ آپکے گھر کو ایک شاندار وضع بخشتے ہیں

۹۔ مختلف رنگ

مختلف رنگوں کو ملا کر جب گھر تیار کیا جاتا ہے تو گھر بہت شاندار لگتا ہے۔ لیکن ہمیں یہ دھیان رکھنا چاہیے کہ رنگ قدرتی اور غیر جانبدار ہوں بہت زیادہ شوخ رنگوں کو ملانے سے گھر کی وضع خراب ہوسکتی ہے۔ اسلیئے سرمئی، سفید اور نیلا ایک شاندار امتزاج بن سکتا ہے۔ یہ گھر بھی شاندار ، صوبر اور حسین لگ رہا ہے

۱۰۔پورا سفید۔۔ چھوٹے گھروں کے لیئے شاندار

اگر آپکا گھر چھوٹا ہو تو سفید ایک شاندار آپشن بن سکتی ہے۔ سامنے کا حصہ صاف ستھرا لگتا ہے۔ ایک کلاسک جو ہمیشہ شاندار لگتا ہے۔

سامنے کے حصے کے مزید ڈیزائن دیکھیں:

دس شاندار سامنے کے حصے چھوٹے اور بڑے گھروں کے لیئے

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті