چھ دلچسپ اور حیراکن تجاویز، اس یقین کے ساتھ کہ آ پ کا دن مثبت انداز میں شروع ھوگا

usranaz usranaz
Comodino sospeso con cassetto in legno antico / tavolino in legno / console sospesa moderno in stile scandinavo, Ebanisteria Cavallaro Ebanisteria Cavallaro Спальня Дерево Дерев'яні
Loading admin actions …

بہت سے لوگوں کے لئے صبح کا الارم ایک بھیانک شیطان کی طرح نازل ھوتا ھے جو ہمیں میٹھے سپنوں کی جنت سے نکال کر اس کٹھن اور مشقت بھری دنیا کی حقیقت میں پھینک دیتا ھے۔ہم صبح افسردہ اور بوجھل دل کے ساتھ اپٹھتے ہیں،اس شیطان کی پُڑیا الارم کو بند کرتے ہیں اور معمول کے مطابق روز مرہ کے معمولات میں مشغول ھو جاتے ہیں۔تا ہم ہمیں اس بیچارے الارم کو قصور وار نہیں ٹھہرانا چاہئے اور صبح کے بوجھل اور افسردہ احساسات کو ختم کرنے کے لئے کچھ ایسی تدابیر کرنی چاہئے کہ ہماری صبح خوشگوار اور تازگی بھری ھو۔اسی لئے ھومی فائی نے آپ کی مدد کے لئے ایسے اقدامات اُٹھائے ہیں۔

آج کے اس مضمون میں ہم آپ کے لئے چھ  ایسی حیران کُن اور دلچسپ  تجاویز پیش کر رہے ہیں  جو ایک طویل عرصے تک آپ کی صبح کے بُرے اور افسردہ احساسات کو ختم کر کے مثبت اور تازگی بھری صبح میں بدلنے مین مدد گار ثابت ھونگی۔ ان تجاویز پر اچھی طرح نظر ڈالیں اور اپنے روز مرہ معمولات میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔ تو آئے ان تجاویز کو دیکھتے ہیں!

1. معمول سے چند منٹ پہلے الارم مقرر کریں.

Comodino sospeso con cassetto in legno antico / tavolino in legno / console sospesa moderno in stile scandinavo, Ebanisteria Cavallaro Ebanisteria Cavallaro Спальня Дерево Дерев'яні Приліжкові тумбочки

عام طور پر جاگتے ہوئے وقت سے چند منٹ قبل الارم کی ترتیب آپ کو صبح کے کاموں میں اُلجھن سے دور کرنے اور زیادہ پرسکون رہنے کی اجازت دے گی اور آپ کو تازہ دم ھونے اور مزیدار ناشتا سے لطف اندوز ھونے کے لئے کچھ اور وقت مِل جائے گا۔تا ہم اس بات کا خیال رکھیں کہ بہت زیادہ جلدی نہ جاگ جائیں اور پھر آپ کو سونا پڑجائے۔ نیند میں بار بار کی مداخلت آپ کے مزاج پر منفی ثرات ڈالتی ھے جو کہ سارا دن آپ کے مزاج کو خراب کرتی ھے۔ جب کہ وقت سے کچھ دیر قبل جاگتے ہوئے وقت کی تیاری کرنے میں خوشگوار اور آرام دہ احساس پیدا ھوگا اور پرسکون موڈ کے ساتھ روزانہ صبح کی سرگرمیوں کو پُرسکون انداز میں تکمیل کرنے میں مدد مل سکتی ہے.

2. مکمل طور پر جاگ جانے پر توجہ مرکوز کریں.

AMBIENTAZIONI, Effebiquattro S.p.A. Effebiquattro S.p.A. Вікна

صبح جب الام بجتا ھے تو ہڑ بڑا کراور پلنگ سے چھلانگ لگا کر بستر سے اٹھنا صحت کے اصولوں کے منافی ھے اور نہ ہی یہ عقل مندی کا تقاضا ھے۔ یہ صبح کے مناسب آغاز کا طریقہ کار بھی نہیں ھے۔ ایک اور پہلو سے، کمبل کے نیچے سے ایک دم بستر سے نیچے مت اتریں۔ کچھ دیر اپنے کمبل میں پڑے رہیں اور آنکھوں کو مکمل طور پر کھُل جانے دیں کیوں کہ ا پ کے جسم کو نئی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے نامل ھونے کے لئے کچھ وقت درکار ھوتا ھے۔ جب آپ کچھ دیر بستر پر لیٹے رہیں گے تو آپ کا جسم اور اعضاء نارمل ھو جائیں گے۔ لہزا اپنی آنکھوں کو کھول کر لیٹے رہیں  تا کہ آپ ارد گرد کے ماحول سے پوری طرح واقف ھو جائیں۔اپنے عضلات کو دوبارہ چالو کرنے کے لئے بستر پر کچھ دیر بیٹھیں پھر اپنے بستر کو چھوڑ دیں۔

صبح کے اوقات میں کچھ وقت نکال کر ہلکی پھلکی ورزش کریں بل کہ اس ورزش کو اپنے صبح کے معمولات کا حصہ بنا لیں۔ یہ ورزش آپ کے جسم کو دن کے مطابق چاق و چوبند اور تازہ دم کر دے گی تا ہم اس میں احتیاط کرنے کی ضرورت ھوتی ہے۔ آپ کو یہ ورزش ایک دم سے شروع نہیں کرنی چاہئے اورنہ ہی اٹھنے کے ساتھ ہی دن کے کام کاج کا آغاز کر دیں۔بل کہ اپنے جسمکو دن بھر کے کاموں کے لئے تیار کرنے کے لئے صبح سویرے کچھ وقت کے لئے ورزش کرنے کا معمول بنا لیں۔اپنے آپ پر توجی دیتے ھوئے اپنی صبح کا اغاز نارمل انداز میں کریں اور صبح کے دلچسپ معمولات سے لطف اندوز ھو کر صبح کا آغاز مثبت انداز میں میں کریں

3۔ مناسب روشنی کا انتظام کریں۔

اندھیرے میں تیار ھونا یا بند کھڑکیوں کے ساتھ، پردے میں چھپی کھڑکیوں کے ساتھ صبح کے معمولات سر انجام دینا اچھا خیال نہیں ھے۔ روشنی دن کے آغاز پر مثبت اثر ڈالتی ھے۔ہمارے دماغ روشنی اور اندھیرے کی تبدیلی کے لۓ بہت حساس ھوتے ہیں۔ جو اندھیرے کو نیند اور روشنی میں جاگنے کو تصور کرتے ہیں۔دن کے خوشگوار آغاز کے لئے دن کی روشنی نہائت مفید ثابت ھوتی ھے اور ہمارے مزاج پر اچھا اثر ڈالتی ھے۔

اس لئے صبح کے خوشگوار احساس کے لئے کھڑکیوں کے پردے ہٹا دیں۔ اس کے شٹر کھول دیں تا کہ سورج کی روشنی کے ساتھ ساتھ تازہ ہوا بھی کمرے میں داخل ھو تا کہ آپ کی صبح تازہ اور روشن ھو جائے۔ سردیوں کے موسم میں آپ برقی روشنی کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

4. نہا کر تازہ دم ھو جائیں

homify Ванна кімната Дерево Дерев'яні

صبح کے معمولات میں نہا کر تازہ دم ھونا ایک خوشگوار احساس پیدا کرتا ھے، جو ہمیں نیند سے بیدار کر کے حقیقت کی دنیا میں لے آتا ھے۔ نہانے سے ہمارا جسم تازہ دم ھو کر نئے دن کے آغاز کے لئے تیار ھو جاتا ھے اور ہمارے دن کا آغاز چاکو چوبند اور چست انداز میں ھوتا ھے۔ نہانے کے دوران جب پانی کے قطرے ہمارے جسم پر گرتے ہیں تو ایک خوشگوار احساس ملتا ھے اور ہم اپنے دفتر کے جھنجھٹ کو بھول کر پانی سے لطف اندوز ھوتے ہیں۔ اور سکون حاصل کرتے ہیں۔ شاور کا پانی ہمارے جسم کو تازہ دم کر دیتا ھے۔

5۔ صبح کی کافی کے ساتھ ایک آرام دہ اور پُرسکون ناشتہ

صبح کا ناشتا دن کا سب سے اہم کھانا ہے، لہذا اس کی تیاری پر خصوصی توجہ دیں۔ ناشتہ کرنے کے دوران اپنے پیغامات کو پڑھنا یا اخبار کو پڑھنا اچھا خیال نہیں ھے۔ صبح کا ناشتہ ہمیں اپنے پیاروں کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرتا ھے۔ حتی کہ اگر ہم اکیلے بھی ھوں تو ناشتے سے لظف انداز ھونے میں اپنا ہی مزہ ھے۔ لہزا بغیر کسی کام میں مشغول ھونے کہ، اپنے ناشتے سے مکمل طور پر لظف انداز ھوں اور پوری توجہ ناشتے پر رکھیں۔

بجائے اس کہ کہ آپ پیغامات اور اخبار میں اپنے آپ کو مصروف کر لیں آپ کافی کی چسکیوں سے لطف انداز ھوں۔ آنکھیں بند کر کے کافی کی چسکیوں سے آپ کا ذہن ایک دم تازہ اور پُرسکون ھو جائے گا اور آپ کو کافی پینے کا بھی مزہ آئے گا۔تحقیق سے پتہ چلا ھے کہ صبح جلدی کافی کا استعمال یعنی کہ 09:30 سے پہلے کافی پینے سے صبح جاگنے کا عمل سست پڑ جاتا ھے اور ہمارا ذہن اور جسم مکمل طور پر جاگنے سے قاصر ھو جاتا ھے۔ اس لئے صبح کی کافی کو دن  میں یا صبح 09:30 کے پُرسکون ماحول بعد استعمال کریں۔

6. پیشگی میں پہننے کے لئے کپڑوں کا انتخاب کر لیں۔

homify Вбиральня

یہ ضروری ھے کہ آپ پیشگی میں ایسے کپڑوں کا انتخاب کر لیں جنہیں پہن کر آپ کام کے دوران آرام دہ اور پُرسکون محسوس کر سکیں۔ آپ اپنے موسم اور پسند کے اعتبار سے ایک رات پہلے ہی اپنے کپڑوں کا انتخاب کر لیں تا کہ صبح کے کم وقت میں آپ کو کپڑوں کی طرف سے کوئی الجھن نہ ھو۔ کہ کپڑے کون سے پہنوں؟ یا کون سے کپڑوں کو استتری کیسے کروں؟اس تمام جھنجھٹ سے بچنے کے لئے رات کو ہی کپڑوں کا انتخاب اور استری کر لیں۔اس سے آپ کے ٹائم کی بھی بچت ھو گی ور مزاج پر بھی بُرا اثر نہیں پڑے گا۔

اس کے علاوہ، جب آپ گھر چھوڑتے ہیں تو ارد گرد نظر دوڑائیں اور اپنے پیارے وقت کو کچھ اضافی قدموں کے ساتھ بڑھائیں۔بس کے سٹاپ تک جانے کے لئے   چہل قدمی کا سہارا لیں۔. آپ کچھ بائیسکل بھی چلا سکتے ہیں. ان سب کاموں کے لئے آ پ کو اپنے جاگنے کے اوقات سے کچھ دیر قبل جاگنا ھوگا،

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті