باورچی خانے میں موجود الماریوں کے رنگ اور ان کی خصوصیات

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Laranja mecânica, FABRI FABRI Кухня
Loading admin actions …

ایک باورچی خانہ کھانا پکانے کے لئے استعمال ہونے والا ایک کمرہ ہے۔ایک جدید رہائشی باورچی خانہ عام طور پر ایک چولہے کے ساتھ لیس ہوتا ہے، گرم اور ٹھنڈی چلانے والے پانی، ایک ریفریجریٹر، کاؤنٹر اور باورچی خانے کی الماریوں کے ذریعے ایک ماڈیولر ڈیزائن کے مطابق ایک سنک ہوتا ہے. بہت سے گھروں میں ایک مائکروویو تندور، ایک ڈش واشر اور دیگر الیکٹرک آلات موجود ہوتے ہیں.کچن/ باورچی خانہ گھر کا سب سے ضروری اور خاص حصہ ہوتا ہے۔ اس میں دن بھر کا کھانا بنایا جاتا ہے۔ اس لیے اس بات پر توجہ دی جاتی ہے کہ کچن/ باورچی خانہ ہر قسم کی آسائش سے مزین ہو۔ اس میں ہر طرح کی تمام خصوصیات شامل ہوں جو آج کل کے جدید دور کی ضرورت بن گئی ہیں۔ دور جدید میں مختلف قسم کی ڈیزائینگ عروج پر ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس کا گھر نہایت خوب صورت اور دلکش لگے۔ کچن/ باورچی خانہ سارا دن استعمال میں لایا جاتا ہے اس لیے اسکی تزئین و آرائش اس انداز میں کی جاتی ہے کہ اس میں استعمال ہونے والی چھوٹی الماریاں، طاق، خانے اور مختلف قسم کی درازوں کے رنگوں پر خاص توجہ دی جاتی ہے کہ یہ بآسانی استعمال کئے جا سکیں اور یہ پائیدار بھی ہوں۔ایک باورچی خانے کا بنیادی کام چیزوں کو ذخیرہ کرنے، کھانا پکانے اور کھانے کی تیاری کے لئےایک جگہ کے طور پر خدمات سر انجامدینا ہوتا ہے۔کچن/ باورچی خانے کی آرائش میں مختلف رنگوں کا استعمال بھی ہوتا ہے۔ ہر کسی کی الگ شخصیت ہوتی ہے اور اپنی شخصیت کے مطابق ہر کوئی رنگوں کے بارے میں اپنی الگ پسند رکھتا ہے۔ ہم بھی آپ کے لیے کچن/ باورچی خانے کے کیبنز کے لیے کچھ مختلف اور دلکش رنگوں کے ڈیزائن لائے ہیں امید کرتے ہیں آپ انھیں ضرور اپنے گھروں میں استعمال کرنا چاہیں گے۔ آئیے دیکھتے ہیں۔

باورچی خانے کی الماریوں کو رنگ کیوں کریں

ایک سفید باورچی خانے سے ہر کوئی محبت کرتا ہے. وائٹ/سفید رنگ  کی صاف، سادہ، منظم، اور سادگی سے سب  ہی متفق ہیں۔ لیکن ہم یہاں آپ کو یہ بتاتے ہیں کہ کس طرح رنگ باورچی خانے کے لیے سب سے بہترین دوست ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ آپ کے باورچی خانے کی الماریوں کو مکمل طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔  اس سے باورچی خانے میں موجود الماریاں خراب ہونے سے بچ سکتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ صرف ایک رنگ کیا جائے آپ اپنے باورچی خانے کو مختلف رنگوں سے بھی پینٹ کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنا آپ کے باورچی خانے کو مزید خوبصورت بنا سکتا ہے۔ مارکیٹ میں مختلف قسم کے رنگ دستیاب ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کے لیے کچھ ایسے رنگ لائے ہیں جن کو آپ پسند کریں گے اور جو واقعی میں آپ کے باورچی خانے کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

اورینج/سنگترے کی طرح کا رنگ

بات کی جائے اگر اورینج رنگ کی تو یہ رنگ خوشی اور تخلیقی رنگ کو ظاہر کرتا ہے۔ اورینج رنگ عام فلاح و بہبود اور جذباتی توانائی کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔ جیسے شفقت، جذبہ اور گرمی. اورینج رنگ کو اچھائی کی طرف منتقل کرنے والے رنگ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اس لیے اس رنگ کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ دکھنے میں بھی خوبصورت نظر آتا ہے اور اس کے فوائد بھی بےشمار ہیں۔آپ اگر اپنے باورچی خانے کی الماریوں  کو ایک خوبصورت اور تازہ رنگ دینا چاہتے ہیں تو اورینج رنگ کا استعمال بہترین ثابت ہو سکتا ہے اس طرح کے رنگوں سے آپ کا باورچی خانہ فریش اور تازہ نظر دیتا ہے۔ یہ آپ کے باورچی خانے کو اس طرح سے تبدیل کر دیتا ہے کہ آپ کے مہمان اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ 

کلاسک گرے رنگ سے پینٹ کریں

اپنے باورچی خانے کو ایک عیش و آرام والی نظر دینے کے لیے کلاسک گرے رنگ کا استعمال مفید ہو سکتا ہے۔ گرے رنگ کے ساتھ اگر سفید کو اپنے باورچی خانے کی الماریوں کے لیے آپس میں ملا دیا جائے تو اور خوبصورت نظر دی جا سکتی ہے۔ اس طرح کے رنگ بہت منفرد نظر دیتے ہیں اور ان کا استعمال بھی کم کیا جاتا ہے اس لیے ان کو عیش و آرام والے رنگ سے جانا جاتا ہے۔ اس کو اپنے باورچی خانے میں پینٹ کر کے اپنے باورچی خانے میں  نہایت خوبصورت احساس پیدا کیا جا سکتا ہے۔ گرے رنگوں میں استعمال ہونے والے امتزاج ایک سے زیادہ ہیں کچھ لوگ ہلکے گرے رنگ کو پسند کرت ہیں جبکہ کچھ کو تیز گرے رنگ کرنا زیادہ پسند ہے آپ بھی اپنی پسند کے مطابق اپنے باورچی خانے کی المریوں کے لیے گرے رنگ کو منتخب کر سکتے ہیں۔

​لکڑی کے رنگوں والی الماریاں

لکڑی کے رنگوں والی الماریاں بھی بہت پسند کی جاتی ہیں۔ یہ آپ کے باورچی خانے کو سادگی لیکن خوبصورتی والی نظر دیتی ہیں ۔ ان کو صاف کرنا بھی آسان رہتا ہے جب آپ دیکھیں یہ خراب ہونے لگی ہیں آپ خود بھی اسے پالش کر کے دوبارہ سے نئی نظر دے سکتے ہیں۔ یہ آپ کی الماریوں کو سہولت سے نیا رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

دو رنگوں کا امتزاج

اپنے باورچی خانے کے الماریوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے آپ اس کو دو مختلف طرح کے رنگوں سے پینٹ کر سکتے ہیں ۔ ایک ہلکا اور ایک گہرا رنگ اس کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ اس تصویر میں بھی دو رنگوں کے امتزاج سے الماریوں کو پینٹ کیا گیا ہے میرون/کلیجی رنگ اور آف وائٹ/بادآمی رنگ اس باورچی خانے کو مزید خوبصورت بنا رہے ہیں۔

مثبت رنگوں کو استمعال کریں

ریڈ/لال رنگ ایک گرم اور مثبت رنگ کے طور پر جانا جات ہے ۔ اس رنگ کی بدولت ہم اکثر اپنے جزبات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں ۔ اس رنگ کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے چاہے آپ اسے پہننے والے کپڑوں کے لیے استمعال کریں یا پھر گھر کو پینٹ کرنے کے لیے اس کو ہر جگہ پسندیدگی حاصل ہے ۔ اس تصوریر میں ایک ایسے ہی لال رنگ سے پینٹ کیے ہوئے باورچی خانے کی الماریوں  کو دکھایا گیا ہے جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سب کو اپنی جانب مائل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ کچھ رنگ ہیں جو آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے پیش کیے گئے مزید اس طرح کی تجاویز کے لیے اسے دیکھیں۔ آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے آج ہم لائے ہیں بلٹ ان باورچی خانے

اور اسے بھی آپ کے باورچی خانے کی مختلف چیزوں/ حصوں کے لیے رہنمائی

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті