غسل خانے کو بیل بوٹوں سے سجانے کی فنکاری

Amjad Ali Amjad Ali
тропічний by Fourhoms Design, Тропічний
Loading admin actions …

انسان فطری طورپرسبزہ اورصاف شفاف ماحول پسند کرتا ہے۔ اگریہی ماحول عسل خانے میں مہیا ہوسکے توتازگی اورفرحت کا احساس دوبالا ہوجاتا ہے۔ آج ہم آپکوجدید غسل خانے میں بیل بوٹوں سے شاندارقدرتی ماحول کی تیاری سے روشناس کرانے کے لیۓ چند قابل رشک نمونے دکھايں گے۔ جو آپکے ليے مستقبل کے منصوبوں میں یقینا ایک قیمتی اضافہ ہوگا۔

ہوا اور سبزہ

اس غسل خانہ میں تازہ ہوا کے لیۓ دستیاب کھڑکی کے قریب بڑے پتوں والے سرو کے درخت کو خوبصورت اندازمیں فوارے کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

ہم رنگ

اس تصویرمیں گہرے گلابی رنگ کے ٹايلوں کو حسین انداز میں اسی رنگ کے پھولوں سے سجایا گیا ہے جو حس جمال کو لبھانے کا مختصرمگرموثرانداز ہے۔

تخلیقی اورمصورانہ

اس غسل خانے میں تازگی کا احساس فریم شدہ تازہ پھولوں کے تصور سے ہی نمایاں ہے۔ ٹايلوں کا خوبصورت انداز اورامتزاجی رنگ پھولوں کے پس منظرمیں خوبصورت لگتے ہیں۔

ماحول دوست

غسل خانے میں ایسے پودے لگانے سے تازگی کا احساس مزید بڑھ جاتا ہے جو زیادہ آکسیجن خارج کرتے ہیں اور کم روشنی میں بھی پروان چڑھتے ہیں۔ ایسے پودے اکثرچوڑے پتوں والے ہوتے ہیں۔

باغ وبہار

کیا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ایک متوسط سايز کے غسل خانے کو ایک چھوٹے سے باغیچے میں تبدیل کردیا گیا ہے؟ پہاڑی پتھروں کی خوبصورت تنصیب، بڑے پتوں والے پودوں کے پس منظرمیں عجیب منظرپیش کرتی ہے۔

تازگی اورخوشبو

کیا آپ روزانہ کی بنیاد پراپنے غسل خانے میں تازہ پھولوں کا ایک گلد ستہ رکھ سکتے ہیں؟ جو ہرصبح آپ کوتازگی کا احساس اوربھینی بھینی خوشبو دے۔

روشن اورتازہ

زیرمشاہدہ غسل خانے میں سرسبزپودوں کا احساس روشنی کے زریعۓ نمایاں کیا گیا ہے۔ روشنی اورسبزے کا امتزاج جہاں دلکش منظرتخلیق کرتا ہے وہاں پودوں کی نشونما کے لیۓدرکارضروری روشنی بھی مہیا کرتا ہے۔

ایک انوکھا انداز

زیرنظرتصویرمیں غسل خانے کے مرکزی آينے کے قریب تازہ پتوں والے پودے کی موجودگی حس جمال کی بہترین ترجمانی کرتی ہے۔ روشنی کا حسین انتظام اورمخصوص زاویوں سے تنصیب بازوق فنکاری کی غمازی کرتی ہے۔

غسل خانوں کی تزیين وآرايش اوربہترانتظام کے لیۓ مفید تجاویزاورنمونوں پرمشتمل یہ مضمونضرورپڑھيۓ۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті