دیوان خانے کی دیواروں اور فرش کے بہترین انداز

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Вітальня
Loading admin actions …

گھر جیسا کہ ہم ہمیشہ سے کہتے رہتے ہیں کہ آپ کے h کا دیوان خانہ ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جدھر آپ اور آپ کے گھر والے مل کر کافی وقت گزارتے ہیں اسی لیے اس جگہ کو اتنا خوبصورت اور آرامدہ ہونا چاہیے کہ ادھر وقت گزار کر سب کو بہت اچھا محسوس ہو۔ 

ویسے تو ہم آپ لوگوں کو دیوان خانے کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے کافی مشورے دیتے رہتے ہیں لیکن آج ہم خاص طور پر ادھر کی دیواروں اور فرش سے متعلق چند مشورے لاۓ ہیں۔ اگر آپ صرف فرش اور دیواروں کو ہی خصوصی توجہ دے دیں تو بھی آپ کا دیوان خانہ بہت خوبصورت لگنے لگے گا۔

1- گہرے رنگ کی دیواریں

دیوان خانے میں اگر آپ تھوڑا ڈرامیٹک انداز لانا چاہبے ہیں لیکن سوبر انداز بھی ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے تو نیوٹرل رنگوں جیسا کہ سرمئی، خاکستری، بادامی رنگغوغیرہ کا گہرا شیڈ اپنی دیواروں پر استعمال کریں۔ لیکن اس انداز کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا کمرہ تھوڑا کشادہ ہو۔ کیونکہ اگر تو آپ کے پاس جگہ تھوڑی ہے تو یہ گہرے رنگ کمرے کو اور تنگ دیکھائیں گے۔

2- بڑی کھڑکیاں

آج کل کے جدید گھروں میں تو یہ انداز بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے جس میں دیواروں کی جگہ بڑی بڑی کھڑکیاں لگی ہوتی ہیں۔ اس سے آپ کا پورا گھر بہت روشن اور کشادگی بھرا تاثر دینے لگتا ہے۔ 

3- ایک ہی دیوار مختلف انداز

دیوان خانے میں منفرد انداز لانے کے لیے آپ کسی ایک دیوار کو چن لیں پھر اس کی اس طرح سے آرائش کریں کے وہ آپ کے سارے پسندیدہ انداز جمع کر لے۔ آپ ادر مختلف پینل لگا سکتے ہیں، کوئی دلکش تصویر یا پھرآرائشی شیشہ بھی بہت اچھا لگے گا۔

4- کمرے کو تقسیم کرتی ہوئی آرائشی دیوار

اگر آپ کا گھر بھی کھلے منصوبے والا ہے لیکن آپ چاہتے ہیں کہ دیوان خانے اور کھانے کے کمرے کے درمیان تھوڑی آڑ موجود ہو تو اس طرح کی آرائشی دیوار آپ کے لیے بہترین رہے گی۔ یہ دکھنے میں بھی بہت خوبصورت ہے اور اپنا کام بھی بہت اچھی طرح انجام دے رہی ہے۔

5- دیواری شیلف

ایک اور بہترین انداز یہ ہے کہ دیوار تر بہت زیادہ محنت کرنے کے بجاۓ ایک بڑا شیلف بنوا لیا جاۓ۔ آپ ادھر بہت سی آرائشی اشیاء بھی رکھ سکتے ہیں اور اگر آپ کو کتابوں کا شوق ہے تو پھر آپ ادھر اپنی پسند کی کتابیں رکھ کر ہر آنے جانے والے پر اپنے بہترین ذوق کا رعب بھی ڈال سکتے ہیں۔

6- اینٹیں نظر آنے والی دیوار

اس طرح کی دیواریں پھر سے آرئشی دنیا میں واپس آ گئی ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ان قدرتی انداز کی دیواروں پر اپنی مرضی کا رنگ کروا سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کے دیوان خانے کی رنگوں کی تھیم بھی متاثر نہیں ہو گی اور آپ کو یہ منفرد انداز بھی مل جاۓ گا۔

7- پتھر کی دیواریں

پتھر سے بنی دیواروں کا فیشن تو باذوق لوگوں کے درمیان ہمیشہ ہی موجود رہتا ہے۔ اور آج کل تو مارکیٹ میں اس طرح کی دیواروں کے اتنے انداز موجود ہیں کہ ان میں سے چناؤ کرنا ایک جہت مشکل کام لگنے لگتا ہے۔

8- چمکتی لکڑی کا فرش

اگر آپ کا بغقی کمرہ بالکل سادہ ہے تو آپ اپنے فرش کی وجہ سے بھی پورے کمرے کو بہت خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ لکڑی کے فرش کی خوبصورتی سے کون انکار کر سکتا ہے؟ اور اگر لکڑی ہو ہی اتنی چمکدار تب تو کیا ہی بات ہے۔

9- جگہ تقسیم کرتا ہوا فرش

دیکھیں ادھر بیٹنے کی جگہ کو نمایاں کرنے میں لکڑی کے دو مختلف انداز کا فرش کس قدر خوبصورت لگ رہا ہے۔ آپ بھی اپنے گھر میں یہ انداز بےفکر ہو کر اپنا سکتے ہیں۔

10- پینل سے کشادگی

لکڑی ک پینل کے فرش کی وجہ سے یہ جگہ بہت ہی دلکش اور قدرتی تاثر پیش کر رہی ہے۔ اس طرح کے فرش کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے آپ کسی بھی جگہ استعمال کر لیں، یہ اہر جگہ بہت خوبصورت لگے گی۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті