جدید دور کی عکاسی کرتے خواب گاہوں کے 23 پُرکشش اور مقبول ڈیزائن

usranaz usranaz
LORA BERGIY "daughter room", 3D_DESIGNER_ALLA 3D_DESIGNER_ALLA Спальня
Loading admin actions …

ہمارے گھر میں بنیادی اور مرکزی حصہ بلاشبہ ہماری خواب گاہ ھوتا ھے اور ہم میں سے ہر ایک کی یہ خواہش ھوتی ھے کہ اس کی خواب گاہ خوبصورت ،منفرد اور آرام دہ ھونی چاہئے۔ اس مقصد کے لئے خواب گاہ کو ڈٰیزائن کرتے وقت بہت سی باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہئے جیسے پلنگ کے ڈیزائن کا انتخاب، دیواروں کا رنگ و روغن، چیزوں کو سٹور کرنے کے لئے الماریوں اور درازوں کے سٹائل کا انتخاب اور خواب گاہ میں ضروری استعمال کی اشیاء کا انتخاب اور ان کی سجاوٹ وغیرہ ۔

ھومی فائی کے آج کے اس مضمون میں ہم خواب گاہوں کے ایسے شاندار اور دلفریب ڈیزائن پیش کرنے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ نہ صرف اپنے لئے خوبصورت پلنگ کا انتخاب کر سکیں گے بلکہ پلنگ کے اوپر استعمال ھونے والی بیڈ شیٹ کے شاندار سٹائل بھی منتخب کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ خواب گاہ کے ماحول کو دلکش اور خوبصورت بنانے کے لئے دیواروں کے رنگ و روغن کے انتخاب کے لئے بھی جدید اور پُرکشش ڈیزائن پیش کئے گئے ہیں۔ تو پھر انتظار کس بات کا!  آیئے اپنی شاندار خواب گاہ کے لئے  ان دلکش ڈیزائنوں اور سٹئل پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ سفید رنگ آپ کی خواب گاہ میں خوبصورتی اور نفاست بھر دیتا ھے۔

homify Спальня

2۔ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی خواب گاہ میں دلچسپ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اضافہ کریں

homify Спальня

3۔ بہتر اور خوشگوار ماحول کے لئے قدرتی فضاء کو خواب گاہ میں شامل کریں۔

Kupuri , BR ARQUITECTOS BR ARQUITECTOS Спальня

4۔ دیواروں کا رنگ آپ کی خواب گاہ کے ماحول کو پُر رونق بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ھے۔ ہلکے رنگ بہترین کردار ادا کرتے ہیں

5۔ جدید دور کے ہم آہنگ بغیر پایوں کا پلنگ۔ ایک خوبصورت صوفی کے ساتھ دلکش انداز۔

6۔ سرمئی فرش کے ساتھ ہم مزاج رنگوں سے مزین پلنگ کا دلکش انداز ۔

homify Спальня

7۔ پلنگ کے پسِ منظر میں گلابی رنگ کی دیوار آپ کے خوبصورت ذوق کی عکاسی کرتی ھے۔

Obra Europa, Silvana Valerio Silvana Valerio Спальня

8۔ خوبصورت سرمئی رنگ کے فرش اور دیوار کے ساتھ سفید پلنگ کی سفید چادریں ایک حسین منظر پیش کر رہی ہیں۔ جب کہ سائیڈ تیبل پر سفید لیمپ خواب گاہ میں دلکشی پیدا کر رہے ہیں۔

Nightingale Decor, Hollywood Hills, Erika Winters® Design Erika Winters® Design Спальня

9۔ خواب گاہ کے مرکز میں بڑا فانوس یا بڑا لیمپ اس کے پُرتعیش منظر میں شاندار اضافہ کر ے گا۔

Innenaufnahmen von Kern-Haus, Kern-Haus AG Kern-Haus AG Спальня

10۔ رنگوں کے انتخاب میں سنہری رنگ ایک جدید اور منفرد پسِ منظر پیش کرتا ھے۔

homify Спальня

11۔ خواب گاہ میں ایل۔سی۔ڈی کو لگانے کے لئے صرف دیوار کا سہارا نہ لیں۔اس مقصد کے لئے چھت کے وسط میں ایل۔سی۔ڈی کو سٹینڈ کے ساتھ ہُک کریں۔

Recanto ao natural, Paulinho Peres Group Paulinho Peres Group Спальня

12۔ اگر خواب گاہ میں قدرتی ماحول شامل نہیں کر سکتے تو اس کی دیواروں پر فضائی منظر تخلیق کریں۔ یہ قدرتی ماحول کا تاثر پیدا کر دے گا۔

A może nad morze, DoMilimetra DoMilimetra Спальня

13۔ اگر آپ کی خواب گاہ کسی پُرفضا مقام پر واقع ھے تو اس کی دیوار کی بجائے شیشے کی بڑی کھڑکی استعمال کریں۔اس سے آپ براہِ راست قدرتی مناظر سے لطف اندوز ھو سکتے ہیں۔

Loft Manatí, T+E ARQUITECTOS T+E ARQUITECTOS Спальня Скло

14۔ کپڑے کی جالیوں کی مدد سے پلنگ کو ڈھانپنے کا روائتی مگر دلکش انداز

LORA BERGIY "daughter room", 3D_DESIGNER_ALLA 3D_DESIGNER_ALLA Спальня

15۔ خواب گاہ کی شیلفوں کو سجاوٹی اشیاء کے ساتھ مزین کریں۔ اس کے علاوہ آپ یہاں چیزوں کو نمائش کے لئے بھی رکھ سکتے ہیں۔

homify Спальня

16۔ خواب گاہ کے ماحول کو خوبصورت بنانے کے لئے فرش پر دلکش فرشی ڈیزانوں کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔

17۔ خاکستری رنگ ماحول میں خوبصورت تاثر بھر دیتا ھے۔ لکڑی کا قدرتی فرش خواب گاہ کے حُسن میں شاندار اضافہ کر دیتا ھے۔

a bed room project , M Design M Design Спальня

18۔ خواب گاہ میں جادؤئی خوبصورتی بھرنے کے لئے سفید رنگ ایک اہم عُنصر کے طور پر کام کرتا ھے۔ جیسا کہ اس ماڈل میں دکھایا گیا ھے۔

Five o'clock - projekt wnętrza apartamentu w Warszawie, ArtCore Design ArtCore Design Спальня

19۔ بچوں کی خواب گاہ کو ڈیزائن کرتے وقت کھلونا قسم کے پلنگ کا انتخاب کریں اور دیواروں پر خوبصورت اقتباس تحریر کرائیں۔ رنگوں میں شوخ رنگوں کا انتخاب کریں۔

3 BHK RESIDENTIAL PROJECT @2014, SHARADA INTERIORS SHARADA INTERIORS Спальня

19۔ خواب گاہ کی چھت کو ڈیزائن کرتے وقت خاص احتیاط سے کام لیں۔ چھت کو شوُخ رنگوں کے ساتھ خوبصورت ڈیزائن میں تخلیق کریں۔

3 BHK RESIDENTIAL PROJECT @2014, SHARADA INTERIORS SHARADA INTERIORS Спальня

20۔ چیزوں کو سٹور کرنے کے لئے خوبصورت ڈیزائن کی الماریوں کا انتخاب کریں۔ جدید سرکتے دروازوں کی الماریاں فعال ثابت ھوتی ہیں۔

D&S Altaş Home, yücel partners yücel partners Спальня

21۔ خواب گاہ کی الماریوں اور شیلفوں کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ وہ آپ کی ضرورت کے عین مطابق ھوں۔ اور وہ جدید دور کے تقاضوں پر پُورا اترتی ھوں۔

homify Спальня Фанера

22۔ شیلفوں اور درازوں کے لئے دلکش اور نئے ڈیزائنوں کا انتخاب آپ کی خواب گاہ کوخوبصورت اور پُر تعیش بنا دے گا۔

homify Спальня

23۔ اپنی خواب گاہ میں ڈریسنگ ٹیبل کا خاص اہتمام کریں۔ آج کل یہ خواب گاہ کی بنیادی ضرورت تصور کیا جاتا ھے۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті