ایک جدید اور خوبصورت اپارٹمنٹ کی ۱۲ تصاویر

Shahtaj Shahtaj
サンルームのある家, ラブデザインホームズ/LOVE DESIGN HOMES ラブデザインホームズ/LOVE DESIGN HOMES Будинки
Loading admin actions …

ہر ایک کا اپنی زندگی میں ایک خواب لازمی ہوتا ہے اور وہ ہے اپنے ایک خوبصورت گھر کا جس میں وہ اپنے خاندان اور چاہنے والوں کے ساتھ زندگی بسر کرے، اگر دیکھا جائے تو گھر کا صرف ہونا اہم نہیں ہوتا بلکہ اس گھر کا رہنے والے کی خواہش کے مطابق ہونا اہم ہے۔ آپ ہومیفائی پر ایسے بہت سے گھر دیکھ سکتے ہیں اور انہی میں سے ایک گھر آج ہم آپکے لئے اپارٹمنٹ کی صورت میں لائے ہیں، جسکی ۱۲ تصاویر دیکھ کر آپ بھی ارمان کرینگے کہ ایسا گھر آپکا بھی ہو! آئیں اس گھر کا دورہ کریں۔

۱۔ لان

اس گھر کا لان بہت خوبصورت باغ کے ساتھ ہے اور ہریالی ماحول، معاشرے اور گھر سب کے لئے بہت مفید ہوتی ہے۔ اس گھر کے سامنے یہ لان نہ صرف گھر میں رہنے والے لوگوں کی صحت متاثر کرتا ہے بلکہ راہ گزر اور آس پاس رہنے والے پڑوسیوں کی بھی صحت اور مزاج پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

۲۔ پیش منظر

اس گھر کے پیش منظر تک میں سہولتیں موجود ہے، ایک تو داخلی دروازہ موجود ہے جسکے اوپر ایک ریک لگا ہے جو بارش وغیرہ سے اس دروازے کی حفاظت کریگا تاکہ یہ دروازہ لمبے عرصے تک چل سکے، اسکے علاوہ اس پیش منظر میں گیراج بھی میسر ہے جہاں آپ اپنی گاڑی کھڑی رکھ سکتے ہیں اور اس پر موجود شیڈ بارش، دھول مٹی اور برف باری سے گاڑی کو براہ راست نقصان پہنچنے سے بچائیگا!

۳۔ پس منظر

یہ گھر گھنے باغ کے بیچ میں واقع ہے اور اسکا اصل مزہ گھر کے پس منظر سے حاصل کیا جا سکتا ہے، جہاں ۴ نرم اور آرامدہ صوفے نما کرسیاں رکھی گئی ہیں جس پر بیٹھ کر موسم کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے اور ساتھ میں مہمانوں کے ہمراہ چائے پر باتیں بھی کی جا سکتی ہیں۔ اس ہریالی سے بھرپور گھر میں رہنے والے کی صحت کیا ہوگی اسکا اندازہ تو آپ لگا ہی سکتے ہیں!

۴۔ باورچی خانہ

اس باورچی خانے کو کھلے باورچی خانے کی وضع دی گئی ہے جس میں معمار نے ایک لمبے کاؤنٹر پر چولہا نصب کیا ہے اور درمیان میں بیسن بنایا ہوا ہے اور اسی بری اور کھلی جگہ کو استعمال میں لاتے ہوئے کھانے کا کمرہ الگ بنانے کے بجائے اسی کے ساتھ کھانے کی میز اور کرسیاں لگا کر کام آسان کرنے کی کشش کی ہے۔

۵۔ دیوان خانہ

اس گھر میں دیوان خانے کو بڑا اور کشادہ بنایا ہوا ہے تاکہ اس میں رہنے والے اپنی پسند سے فرنیچر لگا سکیں، چاہیں تو بڑے صوفے ڈال کر شہانہ وضع دے دیں یا پھر مناسب سائز کے پورے کمرے میں صوفے لگا کر ایک پوری دعوت آرام سے کرلیں۔ اس کے علاوہ آپ اس میں مختلف قسم کے گملے ار پودے بھی سامل کرسکتے ہیں اوپر کی طرف اے سی لگا سکتے ہیں اور کمرے کی دو یا تین دیواروں میں اپنے پسند کے پردے بھی لگا سکتے ہیں۔

۶۔ ٹی وی لاؤنج

اگر آپ اس کمرے کو دیوان خانہ نہیں بنانا چاہتے تو اسے آپ ٹی وی لگا کر ٹی وی لاؤنج بھی بنا سکتے ہیں جو کھانے کے کمرے سے بہت قریب ہے اور آپ کھانا کھاتے وقت بھی ٹی وی کا مزہ بھی حاصل کرسکتے ہیں، اس میں موجود انوکھا فانوس کمرے میں دیوان خانے اور ٹی وی لاؤنج دونوں کے لحاظ سے مناسب ہے اور اگر آپ چاہیں تو اس فانوس کی جگہ اپنے پسند کی روشنیاں بھی لگا سکتے ہیں اور بڑی کشادہ جگہ کو روشن بنانے کے لئے آپ سیلینگ روشنیاں بھی نصب کروا سکتے ہیں۔

۷۔ بچوں کا کمرہ

بچوں کا کمرہ باقی کمروں کی نسبت چھوٹا ہے لیکن بہت خوبصورت اور محافظ بھی ہے اس سے باآسانی آپ اپنے بچوں کو رات میں سُلا کر بے فکر ہو کر سونے جا سکتے ہیں، یہاں ایسے کوئی دروازے یا کھڑکیاں نہیں ہیں جس سے آپکے بچوں کا کسی قسم کا خطرہ ہو بلکہ اس کے علاوہ اس کمرے میں بچوں کے سامان کو ترتیب سے رکھنے کے لئے چھوٹی الماریوں کی بھی جگہ میسر کی گئی ہے۔

۸۔ صحن

اس اپارٹمنٹ کے صحن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیڑھیاں بھی شامل ہیں جو مزید کمروں کے دورے کے لئے ہمیں اوپر کی طرف لے جائینگی، یہ سیڑھیاں لکڑی سے بنی ہیں اور اس کے نیچے آپ اپنے پسندیدہ آرائشی اشاء رکھ سکتے ہیں اس کے علاوہ اس گھر کا صحن بہت زیادہ بڑا نہیں ہے لیکن اس کے کمرے بہت کشادہ اور کھلے ہیں!

۹۔ دوسرے کمرے

اب ہم اس گھر میں اوپر آ چکے ہیں جہاں ہم باقی کمرے دیکھ سکتے ہیں جیسے خوابگاہ، پڑھنے کا کمرہ، سنگھار کا کمرہ وغیرہ۔ ان میں سے کون سا کمرہ آپکو اپنے لئے خوابگاہ بنانا ہے یہ آپ خود فیصلہ کرسکتے ہیں، اس گھر میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کمرے آس پاس موجود ہیں لیکن انکی پوشیدگی کو قائم رکھتے ہوئے تمام کمروں کو اوپر کی طرف بنا دیا گیا ہے۔

۱۰۔ باتھ روم

اس گھر میں باتھ روم بہت ہی نفیس اور وسیع ہیں جس میں ایک کامل باتھ روم میں استعمال ہونے والی تمام تر سہولتیں موجود ہیں اور ساتھ ہی اس میں منتخب کیا گیا بڑا آٗئینہ اس باتھ روم کو اور بھی وسیع وضع فراہم کر رہا ہے۔

باتھروم کے اس حصے کو دیکھیں اس میں رنگوں کا خوبصورت استعمال اس باتھ روم کو اور بھی دلفریب احساس دے رہا ہے جس میں لوگ اور خاص طور پر بچے داخل ہوتے ہی بہت پرجوش ہوتے ہیں۔

۱۱۔ چھت

اس چھت کو دیکھیں جو اس گھر کے بقیہ انٹیرئیر کی طرح دلکش، شاندار اور کشادہ ہے، اس چھت پر ہوا کا گزر اس قدر ہے کہ آپ یہاں بار بی کیو بنا سکتے ہیں، رات میں آ کر اپنی پسندیدہ کتاب کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور گرمی کے دنوں میں رات کے وقت ٹھنڈی ہوا میں پرسکوں نیند کا مزہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

گھروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے دیکھیں: ۱۰۰ میٹر پر مشتمل اپارٹمنٹ کے لیے جدید ڈیزائن

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті