تعمیر شدہ، حسین اور نفیس سنگھار کے کمرے کی ۱۲ تصاویر

Shahtaj Shahtaj
Vestidor moderno, TC interior TC interior Вбиральня
Loading admin actions …

سنگھار کے کمرے اکثر بڑے اور وسیع گھروں میں پائے جاتے ہیں، اور سنگھار کرنے اور اس میں سامان کی تعداد کو مدد نظر رکھتے ہوئے بنایا جاتا ہے۔ تعمیر شدہ سنگھار کے کمروں میں کچھ چیزیں مخصوص ہوتی ہیں جیسے ریک، درازیں اور الماریاں وغیرہ۔ ان کی مدد سے اس میں سامان کو باآسانی سجایا جاتا ہے جو استعمال کرنے میں باسہولت اور دکھنے میں ترتیب وار اور نفیس لگتا ہے۔ اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے معمار نئے نئے آئیڈیاز لے کر آتے ہیں اور سنگھار کے کمرے تعمیر کرتے ہیں۔ 

سنگھار کے کمرے میں آئینے، کرسی اور جدید طرز کی نشستیں بھی پائی جاتی ہیں جو تیار ہونے والے کے لئے آرام اور آسانی فراہم کرتی ہیں۔ تعمیر شدہ سنگھار کے کمروں میں مختلف طرز اور رنگوں کے صوفے بھی پائے جاتے ہیں جو اس کمرے کی وضع کو اور دلکش بنانے میں کارآمد بھی ثابت ہوتے ہیں۔

آپ میں سے بہت سے لوگ تعمیر شدہ سنگھار کے کمروں کے آئیڈیاز حاصل کرنا چاہتے ہونگے تو آج ہم ہومیفائی پر آپ کے لئے لائے ہیں تعمیر شدہ، حسین اور نفیس سنگھار کے کمرے کی ۱۲ تصاویر۔

۱۔ کونے میں سامان کی جگہ کے ساتھ درمیان میں آئینہ اور کرسی

Master Room - Walk in Wardrobe studioalo Вбиральня

۲۔ کشادہ جگہ کا خوبصورت استعمال، دیوار میں نصب ریک، درازیں اور چھوٹی الماریاں!

VESTIDORES, MUEBLES RABANAL SL MUEBLES RABANAL SL Вбиральня

۳۔ علیحدہ کمرے میں مختلف قسم کے خانوں کے ساتھ ایک آرامدہ صوفہ تیار ہونے کے لئے بہترین

homify Вбиральня Дерево Дерев'яні

۴۔ چھوٹی جگہ کا بخوبی استعمال، الماریاں، ریک، اور زیورات رکھنے کے لئے شیشے کی درازیں کرسی اور آئینے سمیت مکمل ہے۔

۵۔ خانے، ریک، درازیں اور الماریاں بنانے کے لئے تین جڑی ہوئی دیواروں کا شاندار استعمال ایک جدید نشست کے ساتھ کمرہ مکمل کر رہی ہیں۔

homify Вбиральня Дерево Дерев'яні

۶۔ شیشے کی الماریوں سے بے ترتیبی بھی نہیں اور دلکشی بھی بھرپور، ایک خوبصورت نشست کا اضافہ بھی کمال ہے۔

homify Вбиральня

۷۔ جدید گول نشست کے ساتھ الماریاں اور چھوٹے سامان کے لئے ریک کا اضافہ بھی

Dressing room Studio Mark Ruthven Вбиральня

۸۔ درمیان میں موجود نشست کے ساتھ کرسی اور آئینے کا اضافہ، فرش سے چھت تک کی الماریاں اور جدید روشنیاں کمرے کی شان بڑھا رہی ہیں۔

۹۔ سیاہ اور سفید رنگ کے مجموعے سے مکمل جس میں سفید رنگ کی نشست اور چھوٹا قالین، سیاہ فرش سے امتزاجی کھلی الماری اور درازوں کے ساتھ۔

Ático en Benidorm , TRAZOS D´INTERIORS TRAZOS D´INTERIORS Вбиральня

۱۰۔ دو دیواروں میں نصب کھلی الماری کی طرح درازوں سمیت سفید رنگ کا سنگھار کا کمرہ

apartment V-21, VALENTIROV&PARTNERS VALENTIROV&PARTNERS Вбиральня

۱۱۔ دو جدید نشستوں کے سامنے نفیس انداز میں فرش سے چھت تک مختلف ریک اور درازوں پر مشتمل کامل سنگھار کا کمرہ۔

Vestidor moderno, TC interior TC interior Вбиральня

۱۲۔ سفید رنگ کے کمرے میں سفید رنگ کے ریک، درازیں، اور خانے دلکشی میں اضافہ کر رہے ہیں

VESTIDORES, MUEBLES RABANAL SL MUEBLES RABANAL SL Вбиральня

مزید جاننے کے لئے پڑھیں: مضافاتی دیوان خانوں کے ۵ دلکش ڈیزائن

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті