کیا آپ جانتے ہیں خوبصورتی اور آرام ایک ساتھ کہاں پایا جاتا ہے؟ بالکل ٹھیک خوابگاہ میں! ویسے تو یہ دونوں چیزیں گھر میں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن گھر میں بھی خصوصی طور پر خوابگاہ ہی وہ جگہ ہوتی ہے جسمیں کوئی بھی انسان سکون، آرام اور خوبصورتی حاصل کرسکتا ہے۔
اپنے خوابگاہ سے ہر ایک کو فطری طور پر لگاؤ ہوتا ہے اور کیوں نہ ہو اس جگہ پر انسان اپنا سب سے زیادہ جزباتیت سے بھرپور وقت گزارتا ہے لیکن اگر یہی جگہ خوبصورت اور خوشگوار ہوجائے تو؟ تو نہ صرف یہ رہنے والے کے مزاج کو خوشگوار رکھیگی بلکہ اس کی صحت اور سوچ پر بھی مثبت اثرات مرتب کریگی۔
آج ہومیفائی پر ہم آپکے لئے ایسے ہی کچھ خوبصورت اور آرامدہ خوابگاہوں کی تصاویر لے کر آئے ہیں جو آپکو نہ صرف اپنے خوابگاہ کو ان جیسا بنوانے پر قائل کردینگی بلکہ اپکے معماروں کو بھی ان سے متاثر ہونے پر مجبور کرینگی۔ تو آئیں ان تصاویر پر ایک نظر ڈالیں!
خوابگاہ کے بارے میں جاننے کے لئے پڑھیں: مرصع خوابگاہ کے ۶ متاثرکُن ڈیزائن جو آپکو حیران کردیں گے!