کپڑوں اور جوتوں کے لیے حیرت انگیز تراکیب

Resham Ejaz Resham Ejaz
MISS SIXTY, ENERGIE AND KILLAH FLAGSHIP STORE IN HONG KONG, Pasquale Mariani Architetto Pasquale Mariani Architetto Комерційні приміщення
Loading admin actions …

اپنے پسندیدہ کپڑوں یا جوتوں کا کسی یا کسی وجہ سے خراب ہو جانا یا ضرورت کے وقت پہننے کے قابل نہ ہونا بہت غصہ دلاتا ہے۔ ظاہر ہے کسی چھوٹے موٹے مسئلے کے باعث کپڑے پھینک دینا کوئی عقل مندی کی بات نہیں مگر انہیں الماری میں پڑے پڑے پرانا ہونے کے لیے بھی نہیں چھوڑا جا سکتا۔ آپ کو چاہیے کہ ایک دن پہلے اپنے کپڑے اور جوتے نکال کر دیکھیں کہ ان میں کوئی مسئلہ تو نہیں اور اگر ہو تو ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

آپ کی مدد کے لیے ہم نے چند تجاویز اکٹھی کی ہیں۔

۱۔ تیل کے داغ مٹائیے

ٹیلکم پاؤڈر کپڑوں سے تیل کے داغ مٹانے کے لیے بہترین ہے۔ اسے لگا کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیجیے اور ان ڈھیٹ داغوں سے چھٹکارا حاصل کیجیے۔

۲۔ پسینے کی بو غائب کیجیے

homify Вбиральня Дерево Дерев'яні

لیموں کا رس کپڑوں سے پسینے کی بو مٹا دیتا ہے۔ اسے سپرے کی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں اور ہر بار پسینے والے کپڑوں پر استعمال کریں۔

۳۔ پاجامہ چھوٹا کرنے کا آسان طریقہ

فنکشن میں جانے سے عین پہلے آپ کا سوٹ خراب ہو گیا اور آپ کواپنی بہن سے کپڑے ادھار مانگنے پڑے، ایسا کتنی ہی بار ہوا ہو گا۔ تو اب ان کپڑوں کے لمبے پاجاموں کو چھوٹا کر کے آپ کے ناپ کا کیسے بنایا جائے؟آسان! پائنچوں کو اندر کی طرف موڑ کر گلو گن سے چپکا لیں۔ ضرورت پڑنے پر آپ انہیں کھول بھی سکیں گے۔

۴۔ چمڑے سے داغ مٹائیے

homify Вбиральня Дерево Дерев'яні

چمڑے کے سامان کو صاف کرنا آسان کام نہیں ہوتا اور اس پر لگ جانے والے داغ سونے پر سہاگے کے مصداق ہوتے ہیں۔ تو جان لیں کہ ٹھنڈا پانی اور سرکہ چمڑے کے کپڑوں اور جوتوں سے تمام داغ صاف کر دے گا۔

۵۔ جوتوں کو آرام دہ بنائیے

Giuseppe Bartoli shoes showroom, roberto lazzeroni roberto lazzeroni Комерційні приміщення Офіси та магазини

جوتوں کو اپنے سائز کا بنانے کے لیے موٹی جرابیں پہن کر جوتے پہنیں اورہیئر ڈرائیر کی مدد سےانہیں گرم کریں۔  حرارت جوتوں کو کھول کر آپ کے ناپ کا کر دے گی۔

۶۔ پھنسی ہوئی زپ کھولیے

کپڑوں میں زپ پھنس جانا کوئی نئی بات نہیں۔ یہ نہ اوپر جاتی ہے نہ نیچے مگر آپ کے صبر کا پیمانہ ضرور لبریز کر دیتی ہے۔ اس پر زور آزمائی کرنے کی کوشش میں اکثر آپ زپ ہی توڑ بیٹھتے  ہیں اور پھر بعد میں پچھتاتے ہیں۔اس لیے بہتر ہے کہ آپ اپنی طاقت پر انحصار کرنے کے بجائے زپ پر ویزلین لگا کر اسے کھولنے کی کوشش کریں۔

۷۔ نکلا ہوا دھاگہ ٹھیک کیجیے

کپڑے کا کسی جگہ پھنس کر ایک دھاگہ باہر آ جانا اس کی وضع  خراب کر دیتا ہے۔ اس دھاگے کو ٹھیک کرنے کے لیے اس کے ارد گرد کا کپڑا پکڑ کر باہے کی طرف کھینچیں۔ ایک بار اس کے اوپر نیچے اور دوسری بار دائیں بائیں یہی عمل دوہرائیں اور دھاگہ واپس کپڑے میں مل جائے گا۔

۸۔ چمڑے کو چمکائیں

Space saver Studio D. Interiors Будинки Аксесуари та прикраси

اگر آپ کو پاس چمڑے پر کرنے کے لیے پالش نہ ہو تو آپ اسے موائسچرازر کی مدد سے بھی نیا کر سکتے ہیں۔

۹۔ بٹن ٹوٹنے سے بچائیں

homify Вбиральня

ٹوٹتے بٹن یابری طرح لگائے گئے بٹن پر نیل پالش لگا کر اسے گرنے سے روکا جا سکتا ہے۔ یہ دھاگے کو اس کی جگہ پر جما دے گی۔ خیال رکھیں کہ نیل پالش کسی رنگ کی نہیں بلکہ کلیئر ہو تا کہ یہ کپڑوں پر نمایاں ہو کر بدصورت نہ لگے۔

تو آپ کو کیسی لگیں یہ تجاویز؟ یہی نہیں ہومی فائی پر اور بھی بہت سی شاندار تراکیب موجود ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ آپ کو بہت پسند آئیں گی۔مزید حیرت انگیز مشوروں کے لیے دیکھیے:

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті