پرانی اور خراب حالت کا اپارٹمنٹ اب جدید اور شاندار ڈیزائن میں

M Usman M Usman
Metamorfoza mieszkanie ul.Kowalska Lublin, Auraprojekt Auraprojekt
Loading admin actions …

اس پہلے اور بعد کے منصوبے میں ہم چند سادہ سی تبدیلیوں کے ذریعے ایک پرانی رہائش گاہ کو شاندار اور جدید انداز میں بدل دیں گئے۔ (Auroprojekt) فرم کے اس پروجیکٹ میں خستہ حال اپارٹمنٹ کو یکسر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ تبدیلی کا کام باورچی خانے، مل بیٹھنے اور کھانے کے کمرے، غسل خانے اور بیڈروم میں کیا گیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ جدید ڈیزائن کے ساتھ اس تبدیلی کے بعد یہ جگہ پہلے سے زیادہ کارآمد اور دلکش نظر آئے گی۔ تو شروع کرتے ہیں!

باورچی خانہ: پہلے سادہ اندازمیں

Metamorfoza mieszkanie ul.Kowalska Lublin, Auraprojekt Auraprojekt

باورچی خانے کو دیکھئے؛ پرانے دور کا ڈیزائن اور کھانے پکانے میں بھی دشواری۔ اس میں اضافی سامان کے لئے کوئی جگہ موجود نہیں اور کمرہ بھی غیر محفوظ ہے۔ دیواریں زرد پیلی اور نئے رنگ کی اشد ضرورت ہے۔

باورچی خانہ: اب جدید انداز جسے پہچاننا مشکل ہے

Metamorfoza mieszkanie ul.Kowalska Lublin, Auraprojekt Auraprojekt

وہی جگہ مگر بالکل جدید ڈیزائن میں، فرش سے لے کر چھت، دیواروں، فرنیچر اوردیگر سازوسامان ہر چیز کو تبدیل کیا گیا ہے۔ 

چمکدار اور صاف ستھری جگہ کام کے لئے تیار۔ کھانا بنانے والی طرف لگائی گئی اینٹوں کی دیوار روشنی کی وجہ سے شاندار نظر آ رہی ہے۔ اس باورچی خانے میں لکڑی کو بہترین طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔ فرنیچر میں لکڑی سب سے نمایاں ہے، شیلف اور اس کے ساتھ موجود دیگر چیزوں میں اس کا بھورا رنگ دلکش نظر آتا ہے۔

باورچی خانے کے مزید آئیڈیاز کے لئے دیکھئے کس طرح اس پرانے زمانے کے باورچی خانے کو تبدیل کیا گیا۔

پرانا اور بد مزہ ڈیزائن

Metamorfoza mieszkanie ul.Kowalska Lublin, Auraprojekt Auraprojekt

ایک اور جگہ جسے تبدیلی کی ضرورت ہے وہ مل بیٹھنے اور کھانا کھانے کی جگہ ہے۔ بہت پرانا ڈیزائن اور معمولی سامان ہے۔ پرانی طرز کا فرنیچر اور یہاں موجود کوئی چیز ایک دوسری سے ہم آہنگ نہیں ہے، جبکہ رنگ بھی مدھم اور پرانا ہو چکا ہے۔

نیا کلاسیکل انداز

Metamorfoza mieszkanie ul.Kowalska Lublin, Auraprojekt Auraprojekt

باورچی خانے کے بعد ایک اور تبدیلی، اس میں پہلے سے زیادہ سٹائل اور فعالیت موجود ہے۔ ایک دفعہ پھر سفید جیسے ہلکے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے اور آرائش میں ایسا سامان استعمال کیا گیا ہے جو یہاں نظر آنے والی اینٹوں کی طرح خاص کرادر کی علامت ہے۔

فرنیچر کے لئے جدید ڈیزائن، ہلکے اور نفیس رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے، اس کمرے میں موجود روشنیوں کا ڈیزائن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ 

پرانی اور خراب حالت

Metamorfoza mieszkanie ul.Kowalska Lublin, Auraprojekt Auraprojekt

ایک اور کمرہ جسے سجایا گیا وہ بیڈروم تھا۔ سرد، روشنی کے بغیر اور اداسیت کا احساس یہاں تبدیلی کی وجوہات ہیں۔ یہاں بھی باورچی خانے جیسے رنگ ہیں۔ ہر شے بجھی بجھی اور مدھم نظر آرہی ہے۔ 

روشن اور چمکتا دھمکتا

Metamorfoza mieszkanie ul.Kowalska Lublin, Auraprojekt Auraprojekt

سفید رنگ کا اس سے خوبصورت مظاہرہ نہیں ہو سکتا، ہر چیز روشن اور صاف نظر آ رہی ہے۔ ایک ہی رنگ شائد یہاں یکسانیت پیدا کر رہا ہے، اس احساس کو ختم کرنے کے لئے ہم نے دیوار پر بھورے(sepia) رنگ کی پینٹنگ کا اضافہ کیا ہے۔ ایک اور شے جس کا اضافہ یہاں کیا گیا وہ چھوٹے کمرے کو نظرانداز کرنے کے لئے دروازے کے طور پر استعمال ہونے والا شیشہ ہے۔ آپ اس تبدیلی کو کیسا دیکھتے ہیں؟

فوراً تبدیلی

Metamorfoza mieszkanie ul.Kowalska Lublin, Auraprojekt Auraprojekt

باقی گھر کی طرح غسل خانے کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت تھی۔ فرنیچر پرانے عرصے کا لگ رہا ہے جبکہ دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس جگہ کو زیادہ استعمال نہیں کیا گیا۔

تبدیلی کا شاندار نتیجہ

Metamorfoza mieszkanie ul.Kowalska Lublin, Auraprojekt Auraprojekt

ایک اور جگہ جسے مکمل تبدیل کیا گیا، ہر چیز کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا گیا۔ صاف شفاف کام نفاست کی گارنٹی ہے جبکہ نیا فرنیچر سٹائل کے ساتھ آرام دہ بھی ہے۔ جگہ کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے غسل کی جگہ کو الگ کر کے جدید فوارہ(shower) لگایا گیا ہے۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті