دیوان خانے میں صوفے لگانے کے ۸ شاندار آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
لقطات بسيطة من تصميماتنا الداخلية, EHAF Consulting Engineers EHAF Consulting Engineers Вітальня
Loading admin actions …

دیوان خانہ گھر میں سب سے خاص کمرہ ہوتا ہے اور اسے دلکش بنانے کا مطلب ہے اپنے گھر کی خوبصورتی بڑھانا۔ دیوان خانہ صوفے، میز، روشنیوں اور پردوں کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا لیکن ان سب میں سب سے اہم بات ان سب چیزوں کی سجاوٹ ہے اور ان سب کی سجاوٹ میں رنگوں اور کمرے کے سائز کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ ویسے تو یہ تمام چیزیں ہی بہت ضروری ہوتی ہیں لیکن ان سب میں سب سے اہم صوفے کی سجاوٹ ہوتی ہے جو کمرے کو دلکش، کشادہ اور نفیس وضع فراہم کرنے میں بہت نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ آج ہمارا موضوع بھی آپکو دیوان خانے میں صوفے کی سجاوٹ کے ۸ شاندار آئیڈیاز بتانے کا ہے، تو آئیں دیکھیں!

۱۔ دیوار کے ہمراہ

اگر آپکا دیوان خانہ چھوٹا ہے تو صوفے دیوار کے ساتھ لگا کر رکھنے سے آپکا کمرہ کھلا اور کشادہ محسوس ہوگا۔ کچھ جڑے ہوئے صوفے بھی اس سجاوٹ کے ساتھ دیوار کے ہمراہ لگائے جا سکتے ہیں، جو مہمانوں کے بڑے اجتماع کے لئے بہترین انتخاب ہے۔ اگر آپکے دیوان خانے میں دو دیواریں بغیر پردوں کے موجود ہیں تو ان کے ساتھ صوفے لگا دیں، یہ نہ صرف آپکی دیواریں ڈھکیگا بلکہ آپکے پورے کمرے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کریگا۔

۲۔ سادہ اور پُروقار

یہ سجاوٹ کا آئیڈیا دیکھیں، اسمیں صوفے گول دائرے میں رکھے گئے ہیں جس میں بیٹھنے والے سارے لوگ ایک دوسرے کو باآسانی دیکھ سکینگے اور بات چیت کر سکینگے۔ یہ سجاوٹ کا اسٹائل ایسے دیوان خانے میں کیا جا سکتا ہے جہاں ایک الگ کمرے کو دیوان خانے کے طور پر بنایا گیا ہو۔ یہ سجاوٹ کا طریقہ سادے اور ہلکے رنگ کے صوفوں کے ساتھ بھی بخوبی جچیگا، اور اگر کمرے کی چھتیں بڑی ہونگی تو یہ کمرہ پُروقار اور روشن منظر پیش کریگا۔ ایسا دیوان خانہ بڑی تقریبات کے لئے شاندار ثابت ہوگا۔

۳۔ خوشگوار بیرونی منظر

صوفے لگانے کا ایک اور نیا اسٹائل یہ بھی ہے کہ اسے بڑی شیشے کی کھڑکیوں کے ساتھ لگائیں جو اس پورے کمرے کو روشن اور نئی وضع فراہم کرینگے۔ صوفوں ے رنگوں کو نمایاں کرتے ہوئے بیرونی منظر اور موسم کو اندر لے آئینگے جو کمرے کے موسم کو بھی خوشگوار بنا دیگا۔ ان صوفووں پر کتاب پڑھتے ہوئے یا آرام کرتے ہوئے آپ باہر کھیلتے بچوں پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔ ہے نہ کمال؟

۴۔ چھوٹا لیکن پُرآسائش

انٹیرئیر ڈیزائنر نے اس دیوان خانے کو کھانے کے کمرے کے قریب ہی بنایا ہے لیکن پوشیدگی کو قائم رکھتے ہوئے بیچ میں اینٹوں کی دیوار لگاتے ہوئے دونوں کمروں کو خوبصورتی سے تقسیم کیا ہے۔ چھوٹی جگہ ہونے کی وجہ سے یہاں صوفے روایتی طریقے سے سجائے گئے ہیں جو آٹھ سے دس افراد کی دعوت کے لئے بہترین ہیں۔

۵۔ مہمان نواز

صوفے کو وسیع شیشے کے دروازے کےسامنے لگانے سے جسکے آگے ہلکے جالی کے پردے لٹکے ہوئے ہیں کمرے کی دلکشی اور انوکھے پن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ جدید صوفے اور منفرد انداز کی سجاوٹ اس دیوان خانے کو مکمل کرتا ہے۔

۶۔ باوقار مہمان خانہ

جن گھروں میں دیوان خانے کے لئے علیحدہ کمرہ نہیں ہوتا ان گھروں کے لئے یہ اسٹائل بالکل کامل ہے۔ اپنے گھر میں ایسا کونا منتخب کریں جہاں آپ صرف صوفے سجا سکیں۔ اس میں آپ مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے صوفے بھی سجانے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر یہاں جامنی رنگ کے بڑے اور نرم صوفے استعمال کیے گئے ہیں جنکے بمقابل ایک سفید رنگ کا صوفہ لگایا گیا ہے جو اس جامنی رنگ کی شوخی کو متوازن کرتے ہوئے کمرے کو ٹھنڈک فراہم کر رہا ہے۔

۷۔ آمنے سامنے

کیا خوبصورت سجاوٹ ہے! یہاں ایک بڑا سا صوفہ دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے اور اُسکے ٹھیک اوپر ایک بڑی سی خوبصورت تصویر لگا ہوئی ہے۔ اس صوفے کے سامنے بڑی سی لمبی میز رکھی گئے ہے جو اس صوفے پر بیٹھنے والے مہمانوں کے سامنے پیش کیے گئے چائے ناشتے تک انکی پہنچ آسان ہوجاتی ہے۔ اس بڑے، لمبے صوفے کے سامنے دو بڑے صوفے اسے مکمل کرتے ہوئے شاندار وضع فراہم کر رہے ہیں۔ ایسی سجاوٹ بڑی دعوتوں کے لئے ہی نہیں بلکہ گروپ سٹڈی کے لئے بھی بہترین انتخاب ہے۔

۸۔ خوبصورت دائرہ

ہے نہ بالکل منفرد اور انوکھا؟ رنگین صوفوں کے ساتھ ہلکے رنگ کی دیواریں اس دیوان خانے میں قدم رکھنے والے شخص پر دلفریب تاثر چھوڑے گی۔ یہ ڈیزائن چھوٹی جگہوں کے لئے بھی بہت اچھا انتخاب رہے گا یا پھر تنگ جگہوں کے بخوبی استعمال کے لئے بھی۔ یہ دوستوں، سہیلیوں اور بچوں کے اجتماع کے لئے شاندار رہیگا۔

فرنیچر کے اور آئیڈیاز کے بارے میں جاننے کے لئے دیکھیں: آپکے خوابگاہ کو کامل جگہ بنانے کے لئے فرنیچر کے ۷ آئیڈیاز

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті