عمدہ کلاسک فرنیچر والا ایک گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
تشطيب شقة , الرواد العرب الرواد العرب Вітальня
Loading admin actions …

آج ہم نے ایک کلاسک ڈیزائن والے گھر کا دورہ کیا جس میں پرآسائش فرنیچر، اونچی دیواریں، تین کشادہ ڈرائنگ روم، دو خواب گاہیں، دو باتھ روم، کچن اور دلکش سجاوٹ تھی۔

سنگ مرمر سے بنا داخلہ سادہ ہے

تشطيب شقة , الرواد العرب الرواد العرب Вітальня

اس گھر کا داخلی دروازہ پیچیدہ عناصر سے خالی ایک بھورے رنگ کا سادہ دروازہ ہے جو اپنی سادگی کے باوجود عمدہ نظر آتا ہے۔

گھر کا داخلہ بھی سادہ ہے۔ بہت زیادہ عناصر نہیں ہیں۔ ڈیزائنر نے بس ایک سنہری فریم والا آئینہ استعمال کیا ہے اور داخلے کو قدرتی انداز دینے کے لیے اس کے نیچے کچھ گملے رکھے ہیں۔ اس تصویر کا سب سے اہم عنصر سنگ مرمر کا فرش ہے جو سارے گھر میں پھیلا ہے۔ یہ کتھئی اور بھورے رنگ کا سنگ مرمر اس پر آسائش ڈیزائن کی جان ہے۔

دروازے کے ساتھ ایک سادہ ڈرائنگ روم

تشطيب شقة , الرواد العرب الرواد العرب Вітальня

گھر میں داخل ہونے پر آپ یہ سادہ اور آرام دہ ڈرائنگ روم دیکھتے ہیں جو ایک اور دروازے کی مدد سے گھر سے علیحدہ کیا گیا ہے۔ یہاں ایک دیوار پر سرخ وال پیپر کا استعمال کیا گیا ہے۔ آرام دہ فرنیچر کتھئی رنگ کے نمونے والے کپڑے سے بنا ہے اور کشن سرخ اور کتھئی رنگ کے ہیں۔ پردے اور قالین اسی رنگ کے تھوڑے مختلف شیڈ ہیں۔ چھت کے اندر اس طرح روشنیاں لگائی گئی ہیں کہ وہ کمرے کے ہر کونے کو روشن کریں۔

لاؤنج

تشطيب شقة , الرواد العرب الرواد العرب Вітальня

ہم اندر گھر کے مرکزی حصے کی طرف بڑھتے ہیں۔ ایک بڑی سی جگہ پر لاؤنج اور ڈائننگ  بنا ہے اور زیادہ تر عناصر پر کتھئی رنگ چھایا ہے۔

لاؤنج سادہ اور آرام دہ ہے۔ چھت پر اور سوفے کے اطراف میں آرام دہ روشنیاں لگی ہیں۔ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ ڈیزائنر نے تمام کمروں میں ایک جیسا ہی ڈیزائن رکھا ہے۔چھت  اور فرش کا مواد اور رنگ ایک جیسے ہیں۔ فرنیچر کا رنگ بھی بیرونی حصے جیسا ہی ہے۔

ڈائننگ روم

تشطيب شقة , الرواد العرب الرواد العرب Їдальня

کھانے کی میز اس کے پیچھے لگے آئینے کی طرح ہی سادہ اور اسی رنگ کی ہے۔ یہ کھانے کے کمرے کے لازمی عناصر میں سے ایک ہے۔ لاؤنج جیسا ہی ایک فانوس یہاں بھی کچھ فاصلے سے لگایا گیا ہے تا کہ ڈیزائن ہم آہنگ رہے اور دیکھنے میں اچھا لگے۔

مہمانوں کے بیٹھنے کی جگہ

تشطيب شقة , الرواد العرب الرواد العرب Вітальня

تیسرا ڈرائنگ روم زیادہ مہذب، پر آسائش اور سنہری رنگ سے بنا ہے۔ اس کی میز بھوری ہے اور اس کے پیچھے تین کھڑکیاں ہیں۔ مہمانوں کے لیے ایک علیحدہ اور خاموش جگہ۔

باتھ روم چھوٹا اور خوبصورت ہے

تشطيب شقة , الرواد العرب الرواد العرب Ванна кімната

اس گھر کا مہمانوں کے لیے بنایا گيا باتھ روم اپنے چھوٹے سائز کے باوجود بے حد نفیس ہے۔ اس میں ایک کلاسک انداز کی الماری، سنگ مرمر سے بنا خوبصورت سنک اور ایک بڑا سا شیشہ شامل ہیں۔

جدید کچن

تشطيب شقة , الرواد العرب الرواد العرب Кухня

کلاسک ڈیزائن کے برعکس یہ جدید کچن اس گھر میں مختلف نظر آتا ہے۔ ایک جدید، کھلا کچن جس کے روشن رنگ یہاں کام کرنے کا مزہ دگنا کرتے ہیں اور جگہ میں ایک نئی جان ڈال دیتے ہیں۔

اب دیکھیے ایک بے حد خوبصورت گھر۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті