چھوٹے گھروں کے لیے تالاب

Resham Ejaz Resham Ejaz
Jardim das Cores - Casa Cor MS 2014, Adines Ferreira Paisagismo Adines Ferreira Paisagismo Басейн
Loading admin actions …

جب گرمی اور حبس حد سے بڑھ جائے تو اس کا صرف ایک ہی علاج ہوتا ہے: تازہ دم کر دینے والی تیراکی۔ شاید کچھ لوگ ساحل سمندر یا کسی قریبی جھیل پر جانا پسند کریں مگر ہمارے پاس ایک بہتر تجویز ہے، کیوں نہ اپنا ذاتی تالاب بنایا جائے۔ شاید تالاب ایک پر تعیش عنصر لگیں اور یہ ایسے ہی محسوس ہوتے ہیں مگر حقیقت میں آپ کو تالاب بنانے کے لیے بہت بڑی جگہ کی ضرورت نہیں ہے، اور اتنے زیادہ انتخابات موجود ہیں کہ ہر کوئی اپنی پسند اور بجٹ کے مطابق چن سکتا ہے۔ 

یہی وجہ ہے کہ آج ہم چھوٹے تالابوں والے منصوبوں پر نظر ڈالیں گے جو آپ کو نہ صرف یہ بتائیں گے کہ یہ کتنے حسین لگتے ہیں اور گھر کی قدروقیمت کتنی بڑھاتے ہیں بلکہ یہ بھی دکھائیں گے کہ یہ ایک ایسا خواب ہے جو ہم سب کی دسترس میں ہے۔ اور اگر آپ اس کشمکش میں ہیں کہ تالاب بنایا جائے یا نہیں تو ہمارے ساتھ مل کر کچھ شاندار منصوبے دیکھیے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ ایک فیصلے پر ضرور پہنچ جائیں گے۔

۱۔ مزے دار اور سادہ

عام طور پر تالاب چنتے وقت ہمارے پاس دو انتخابات ہوتے ہیں، خود سے بنوائے گئے تالاب مہنگے ہوتے ہیں مگر آپ ریڈی میڈ تالاب خرید کر بھی اسے گھر میں لگوا سکتے ہیں۔ یہ منصوبہ ان دونوں کے درمیان میں ہے، صحن میں ایک سوراخ بنا کر اس میں ریڈی میڈ تالاب لگایا گیا ہے اور اس کے گرد سفید سنگ مرمر کی ٹائلیں لگائی گئی ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ آپ بھی اسے شاندار کہیں گے۔

۲۔ بالکونی پر

شہر کے اس حسین منظر کے ہوتے ہوئے اس گھر کے مکینوں بالکونی پر سبز ٹائلوں والا تالاب بنا کر اس کا مکمل طور پر فائدہ اٹھانے کا سوجا۔ ہم شہر کے حسین منظر کا لطف اٹھاتے ہوئے  تالاب کے ساتھ بیٹھ کر آرام کرنے سے بہتر کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔

۳۔ باغ میں

تالاب کے لیے سب سے عام جگہ باغ ہے، یہ جگہ تیار کرنے کے لیے سب سے سستا ترین اور گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈا ترین انتخاب ہے۔ ہمیں اس منصوبے میں تالاب کی روشنیاں سب سے زیادہ پسند آئیں جو رات میں ایک رومانوی ماحول تخلیق کرتی ہیں۔

۴۔ سائز کے حساب سے بنایا گیا

Piscinas familiares, Piscinas Scualo Piscinas Scualo Басейн

چاہے آپ کے پاس کتنی ہی اور کسی بھی شکل کی جگہ موجود ہو، اس میں خود سے تالاب بنوایا جا سکتا ہے، جیسا کہ ہم اس ٹیڑھی میڑھی جگہ میں ایک خوبصورتی سے ڈیزائن کردہ تالاب دیکھتے ہیں۔

۵۔ ایکسرسائز اور آرام کرنے کے لیے

Piscinas familiares, Piscinas Scualo Piscinas Scualo Басейн

یہ سفید پتھر سے بنا تالاب باغ کی سرسبز گھاس کے ساتھ شاندار لگتا ہے مگر اس کا بہترین عنصر کونے میں بنی بیٹھنے کی جگہ ہے جہاں آپ تیراکی کے بعد آرام کر سکتے ہیں۔

۶۔ عقبی حصے میں چھپا ہوا

آپ کے گھر کے کسی بھی کھلے حصے کو تالاب کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عام طور پر گھروں میں پچھلے حصے کو سائیکلیں اور کاٹھ کباڑ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر اس گھر کے مکینوں نے تالاب بنانے کا فیصلہ کیا جو گھر کے گرد پھیلا ہے۔

۷۔ ڈھکا ہوئے تالاب

Piscina interrata metri 7x3x h 1,5 a casseri in polistirolo a perdere ., Aquazzura Piscine Aquazzura Piscine Басейн

یہ تالاب اپنے ڈھکے ہوئے حصے کی وجہ سے منفرد ہے جسے آگے بڑھا کر سارے تالاب یا اس کے کچھ حصے کو ڈھکنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ کور گھر تک جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر موسم خراب ہو تو آپ باہر قدم رکھے بغیر بھی تالاب میں کچھ ڈبکیاں لگا سکیں گے۔

۸۔ خوبصورت ٹکڑا

Piscinas familiares, Piscinas Scualo Piscinas Scualo Басейн

تالاب صرف استعمال کے لیے نہیں بلکہ آپ کے باغ کو خوبصورت بنانے کے لیے بھی ہوتے ہیں خاص کر تب جب انہیں اس طرح ڈیزائن کیا جائے۔ اس کے کونے میں پتھروں سے بنا چھوٹا سا گھر جادوئی ہے۔

۹۔ پیارا اور عام

complejo de cabañas, KUN&Aso KUN&Aso Сад

یہ سادہ ڈیزائن عملی اور پراثر ہے جسے گھر جیسا بنانے کے لیے سفید کنکریٹ سے تعمیر کیا گیا ہے۔

۱۰۔ آخری دیوار تک بنا ہوا

Wassergarten, TEAM ADELFINGER TEAM ADELFINGER

یہاں انہوں نے ساری جگہ کو تالاب کے لیے استعمال کر لیا ہے اور یہ گھر کی آخری دیوار تک جاتا ہے۔ پھولوں اور پتھروں سے بنی حد قدرتی معلوم ہوتی ہے اور نتائج شاندار ہیں۔

۱۱۔ ایک آبشار

ARCADIA 3, Arcadia Arquitectura Arcadia Arquitectura Басейн

ایک نہایت منفرد تجربے کے لیے اپنی ذاتی آبشار لگانے کے بارے میں سوچیں۔ یہ آبشار پانی کو فلٹر سے گزار کر ڈرامائی انداز میں تالاب میں واپس گراتی ہے۔ تیز گرمی میں اس تیزی سے گرتے پانی کے نیچے کھڑے ہونے کے بارے میں سوچیں، بہترین!

۱۲۔ ماحولیاتی انتخاب

سب سے آسان اور سستا انتخاب ایک تالاب خرید کر اسے صحن میں لگا دینا ہے۔ آپ یہ تالاب خود بھی لگا سکتے ہیں مگر زیادہ محفوظ طریقہ یہی ہے کہ آپ کسی پیشہ ور سے یہ کام کروائیں۔ اسے لگوانے کے لیے آپ کو بس اپنے باغ میں کچھ فالتو جگہ چاہیے اور آپ کسی بھی سائز کا تالاب حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ ایک بڑا کام تو لگتا ہے مگر ہمارا وعدہ ہے کہ آپ کبھی بھی تالاب بنانے کے فیصلے پر نہیں پچھتائیں گے۔  اگر آپ خود تالاب بنوانے والے ہیں تو اس کا طریقہ یہاں دیکھیے: قدم بہ قدم: عقبی صحن میں ایک شاندار تالاب کیے بنایا جائے۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті