کسی بھی کمرےکوبہتربنانے کے لئےآرائش کی12تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
homify Вітальня
Loading admin actions …

گھرمیں بہتری کئی شکلوں میں آسکتی ہے۔ تعمیرسے لیکراندرونی وضع قطع تک ہرچیزسے۔ اسمیں گھرکی سجاوٹ بھی شامل ہے۔ بلکہ گھرکی بہتری کے لئےکی جانے والی چیزوں میں یہ سب سےدلچسپ چیز ہے اورگھر کے سب افراد اسمیں شامل بھی ہوسکتے ہیں۔اگرچہ ایک ماہراورپیشہ ورانٹیرئرڈیزائنرکی خدمات حاصل کرنا ایک اچھا خیال ہےاوراس سے آپ ایک باہم مربوط اندرونی وضع قطع کویقینی بنا سکتے ہیں،تاہم سجاوٹ اورآرائش ایک ایسی چیز ہے جسکی کوشش آپ خود بھی کر سکتے ہیں۔ چاہے آپ کوئی طریقہِ کار اپنائیں اوراسے اپنے ذوق کے مطابق ڈھال لیں یا اپنے بجٹ کی وجہ سےخود سے آرائش کی اشیاء تیارکریں، ہر لحاظ سے گھر کی آرائش کا کام کافی دلچسپ ہو سکتا ہے۔ 

مگرجہاں یہ دلچسپ کام ہے وہیں یہ کافی مشکل بھی ہوسکتا ہے۔ جو آپ کو دیکھنے یا سوچنےمیں اچھا لگے ضروری نہیں کہ عملی طور پر بھی اچھا لگے۔ اچھےذوق کا موثراظہارکبھی کبھارمشکل ہو سکتا ہےاور اسکے لئے ہمیں تھوڑی رہنمائی اورمددکی ضرورت ہوسکتی ہے۔ اِس ضرورت کو بھانپتے ہوئے ہومی فائی (Homify)نے چند ایسے کبھی ناکام نہ ہونے والےسجاوٹ کے طریقوں کی شناخت کی ہے جو یقیناً آپ کے گھرکویا اسمیں موجود کسی بھی کمرے کو بہتر بنانے میں مدد کرینگے۔ تو آئیے ہمارے ساتھ آرائش کےاِس سفر پر چلئےاورپائیں وہ تحریک کو آپ کے کمروں کو نئی زندگی بخش دے۔

1۔ہلکے گہرےرنگ

London Fog Crown Floors Підлоги Килими та килими

جب آپ کسی کمرے کے لئے ایک مرکزی رنگ کا انتخاب کرلیں تواُسی رنگ کے ہلکے /گہرے تاثرات استعمال کرکے کمرے کی مجموعی اثرانگیزی کو بڑھا سکتے ہیں۔ 

2۔ تصویری گیلری

homify Вітальня

ایک آزمودہ اور بھروسہ مند طریقہ بہت ساری تصویروں کو فریم کروا کےاور اکھٹا لگا کر تصویری گیلری بنانا ہے۔ 

3۔اشیاء کے مجموعے کی نمائش کیجئے

homify Вітальня

ایک ہی طرح کی اشیاء کو اکھٹا کرکے رکھنا بہت تاثرانگیز ہے۔ اس تصویر میں مختلف ناپوں کے شیشے کے گلدان کمرے کی سجاوٹ میں ایک باوقاراضافہ کر رہے ہیں۔ 

4۔ قدرت سےمدد لیں

COUNTRY HOUSE 1, 2kul INTERIOR DESIGN 2kul INTERIOR DESIGN Спальня Природні волокна Бежевий

کسی بھی سجاوٹ میں قدرتی طریقوں اوراشیاء کا استعمال اُس ماحول کی اثر انگیزی کو بڑھا دیتا ہے۔  

5۔ ملےجُلے نمونے

اِس تجویزپر ذرا دھیان سے عمل کریں۔ مختلف نمونےایک دوسرے سے علیحدہ بھی ہونے چاہئے اورآنکھوں کو بھلے بھی محسوس ہونے چاہئے۔ انکا درست استعمال آپکے گھر کی سجاوٹ کو کئی گنا دلچسپ بنادے گا۔ 

6- بغیرکسی ترتیب سے آرٹ کے نمونوں کی نمائش

homify Інші кімнати Папір Картини та картини

اگرآپ کے پاس فن پارےکافی تعداد میںموجود ہیں توان کو دیواروں پر بغیر کسی خاص ترتیب سےلگادیں۔ اِن کی زیادہ دیکھ بھال بھی نہیں کرنی پڑتی اورسجاوٹ کا یہ انداز پرسکون اور کوئی خاص کوشش کئے بغیر ترتیب شدہ لگتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ آپ کی محنت سے جمع کئے فن پارے دکھانے کا اچھا انداز ہے۔ 

7-دیواروں کے پاس سے فرنیچر ہٹادیں

​plasma® per Ropa Desgin Studio, plasma plasma Вітальня

فرنیچر کی غیرمعین ترتیب کمرے میں کھلے پن اورگہرائی کا فریبِ نظر پیدا کرتی ہے۔ 

8۔ پارینہ اسلوب

​plasma® per Ropa Desgin Studio, plasma plasma Ванна кімната

ایک جدید گھر میں قدیم زمانے کا فرنیچر ایک دلچسپ عنصر کا اضافہ کرتا ہے۔ سجاوٹ کے اس انداز کو اس غسلخانےمیں اُجاگر کیا گیا ہے۔

9۔ دوبارہ استعمال میں لانا

After wisteria workshop Вітальня Табурети та стільці

پرانےاور خستہ حال فرنیچرکوبھی نئی زندگی مل سکتی ہے۔ مثلاًکسی بھی کرسی پرکوئی انوکھے سے ڈیزائن کا نیا کپڑا چڑھا کراسے کسی بھی کمرے میں رکھنے سےاُس کمرے کو نئی جہت مِل سکتی ہے۔ 

9-سٹائل سے بنایا ہوا انبار

details Esra Kazmirci Mimarlik Вітальня details,accessories,home,table decoration

رہنے سہنے کے کمرے سے لیکرخوابگاہ تک ، کسی بھی کمرے میں صفائی سے چُنی ہوئی کتابیں بہت بھلی معلوم ہوتی ہیں۔ آپ ان کے اُوپر کوئی دلکش آرائشی اشیاء بھی رکھ سکتے ہیں۔ اِس سے مجموعی دلکشی اورفعالیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ 

11- موم بتیوں کا ڈھیر

Giant Maxi 10 Hour Burn Night Lights (Case 320) homify Будинки Аксесуари та прикраси

موم بتیاں خود اپنے طورپرکسی بھی ماحول کی اثرانگیزی میں اضافہ کرتی ہیِں۔ تاہم اگر انکو اکھٹا کر کے رکھ دیا جائے تو اس سے ایک شاندار نظری تاثرقائم ہوتا ہے۔ 

12۔ نظری قوت بڑھائیے

homify Комерційні приміщення Готелі

اپنی فہرست کا اختتام ہم اپنے پرانی پسندیدہ تجویزسے کریں گے ۔ یعنی کسی بھی کمرے میں نظری قوت کو بڑھائیے جو کہ ہلکےرنگوں کا استعمال کر کے، قدرتی روشنی کوزیادہ سے زیادہ آنے دینے سے اورقد آور شیشوں کا استعمال کر کے آسانی سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ 

 اب جبکہ گھرکی سجاوٹ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے کیوں نہ گھر کے لئے کچھ عملی تجاویز پر نظرڈال لیں خاص طور پرجب گھرچھوٹا ہو

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті