شاندار تجاویز سے بھرا ایک جدید گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Спальня
Loading admin actions …

گھر کو خوبصورت بنانے کے لیے جدید ڈیزائن، فیشن ایبل فرنیچر اور پرکشس رنگوں کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ مگر یاد رکھیں کہ اس سب کو دلکشی سے اکٹھا کیا جانا چاہیے۔ آپ اس رہائش گاہ سے بھی تجاویز حاصل کر سکتے ہیں، جسے حیدر آباد کے انٹیریئر معماروں نے ایک بڑے پاکستانی خاندان کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔ یہاں عام جگہوں پر پرسکون رنگوں کی اجارہ داری ہے تو کچن میں ایک شوخ سرپرائز موجود ہے۔ خوبصورت اور فعال خواب گاہوں میں بھی زندہ دل رنگ نظر آتے ہیں۔ سامان رکھنے کی جدید جگہیں، جمالیاتی روشنیاں اور آرام دہ سامان اس گھر کو نظارے کے قابل بنا دیتے ہیں۔

پرسکون رہائش

homify Вітальня

سفید اور کریم رنگ لاؤنج اور ڈائننگ کا احاطہ کیے ہوئے ہیں جبکہ گہرے رنگ کی لکڑی جگہ جگہ اس رنگ کا حصار توڑتی نظر آتی ہے۔ روشنی ضرورت کے لیے کافی بھی ہے اور پرسکون بھی۔ کشن اور قالین اس ماحول میں رنگوں کا اضافہ کرتے ہیں۔

رنگ اور اپنائیت

homify Вітальня

دیواروں پر لگی گہری لکڑی اور جدید نارنجی سوفے اس جگہ کو خوشگوار اور آرام دہ بنا دیتے ہیں۔ جامنی کشن اور چمکدار نیلی پیلی میزیں ایک زندہ دل ماحول کی تخلیق میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ قالین فنکارانہ ہے اور بڑی بڑی کھڑکیاں قدرتی روشنی کی خاصی مقدار اندر لے آتی ہیں۔

بچکانہ کچن

homify Кухня

سبزی مائل پیلے رنگ کی کثرت اس بھورے اور سفید کچن کو منفرد انداز میں شوخ بناتی ہے، اور اسے کچھ بچکانہ انداز عطا کرتی ہے۔ سٹیل کا جدید استعمال اور گرینائٹ سے بنے کاؤنٹر اس جگہ میں نفاست اور آرام کا اضافہ کرتے ہیں۔

عمدہ خواب گاہ

homify Спальня

ایک بڑے اور فیشن ایبل لکڑی کے بیڈ کے ساتھ جدید سفید اور نیلی کرسیاں اس جگہ کو آرام دہ اور نرم گرم بناتی ہیں۔ رنگ برنگے پرنٹڈ کشن جگہ میں تازگی لے آتے ہیں اور ایسے نمونے قالین اور وال پیپر پر بھی موجود ہیں۔

تازہ اور جدید

homify Спальня

کریم اور سفید رنگ اس کشادہ بیڈ روم پر چھائے ہیں اور انہیں چھت پر لگی بلاواسطہ روشنیوں نے نمایاں کیا ہے۔ صاف فرنیچر اور لکڑی کا استعمال اس جگہ کو آرام دہ بناتے ہیں جبکہ کمبل، کشن اور دیوار پر لگا فن پارہ رنگوں کا اضافہ کرتے ہیں۔

homify Спальня

دوسری طرف سے بیڈ کے سامنے موجود بڑی سی جگہ نظر آتی ہے جہاں سامان رکھنے اور دکھانے کے لیے شیلف اور الماریاں بنی ہیں۔ الماری مختلف شکلوں کے سفید اور بھورے رنگوں کے تختوں سے مل کر بنی ہے۔

آرام دہ سادگی

homify Спальня

سفید اور بھورے کے امتزاج سے بنا یہ بیڈ روم نہایت سادہ ہے مگر پھر بھی نفیس اور اپنائیت بھرا نظر آتا ہے۔ عقبی روشنیاں، شوخ سرخ کشن اور شیشے کی کھڑکیوں سے گھری دیوار ایک پرسکون اور خوابناک ماحول بناتی ہیں۔

نفاست کی نئی تعریف

homify Спальня

سفید، سرمئی اور لکڑی کے بھورے رنگ کو ملا کر اس بیڈ روم میں ایک منفرد نفاست حاصل کی گئی ہے۔ خوبصورت کمبل، اچھوتے لیمپ اور سادہ سی پینٹنگ اس جگہ کی قدروقیمت میں  اضافہ کرتے ہیں۔ دیواروں میں لگی الماریوں کی ساخت دلکش ہے اور شیشے کی لڑیاں خواج کا سا سماں بناتی ہیں۔

ایک اور سفر پر چلیے: پشاور میں بنا ایک جدید اور متحرک گھر۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті