خوابگاہ سے نظر آنے والے منفرد مناظر

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Casa del Arbol, Taller Estilo Arquitectura Taller Estilo Arquitectura Тераса
Loading admin actions …

خوبصورت فرنیچراوردیواروں کےخوشگواررنگ سےآپ ایک مسحورکن اورپرتواضع خوابگاہ بنا سکتے ہیں لیکن کسی بھی انٹیرئیر ڈیزائنرسے اگر آپ پوچھیں کے ایک آرامدہ کمرہ بنانے کے لئے آپ کوکیا درکار ہے تو وہ  یہ بتائے گا کہ ایک بہترین منظر بہت ضروری ہے۔ قدرتی بات ہے کہ آپ کابسترآپ کے ڈیزائن کا مرکزی حصہ ہے، لیکن ذرا سوچئے، اگراس بستر کے سامنے آپ کو ایک بہترین منظر نظر آرہا ہوجو ہر شام آپ کو سونے میں مدد دے تواس کا کیسا اثر ہو گا۔طلسماتی؟ لیکن اگر آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ ایسا کس طرح سے کرنا ہے تو ہمارے پاس کچھ خوابگاہیں ہیں جن سے یہ کرنا بہتآسان لگتا ہے۔آپ جلد ہی دیکھیں گے کہ ایسا کرنا مشکل نہیں ہے اور آپ خود اپنا منطرتخلیق سکتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں۔

1۔ خوابوں میں رنگ بھرئیے

اس کمرہ کا دریچہ نہ صرف انتہائ خوبصورت اور رنگین ہے بلکہ ایسا دریچہ یقیناً کچھ عمدہ خواباں کس بھی سبب بنتا ہو گا۔ (اس تصویر میں موجود)یہ گلابی رنگ کی دیوار نہ صرف آپکی خوابگاہ سے مطابقت رکھتی ہے بلکہ ایسا ہی منظر آپ باآسانی اپنے گھر میں بنا سکتے ہیں۔ 

2۔ کمرے کی تزئین و آرائش سے آگے کا سوچیں

اس کمرے کا منظراز خود بھی انتہائی خوشنما ہے لیکن اگر آپ اس کی خوبصورت تفصیلات سےآگے دیکھیں تو آپ کو ایک مسحورکن باغ دکھائ دے گا جس سے آپ کے خواب انتہائ خوشنما ہو جائیں گے۔ ان پودوں سے آپ کا پردہ بھی رہے گاجوکہ بہت زبردست ہے۔

3۔ مرصع جنت/کم اشیاء سے خوبصورتی

اگر سادہ اور ہلکی اشیاء سے آپ کوذہنی اور روحانی سکون ملتا ہے تواس خوبصورت سیمینٹڈ حصہ کو دیکھئے۔آپ کے بستر سے نظرآنے والےکچھ ہرے پودےاور سیڑھیاں انتہائ پرسکون تاثر دیتی ہیں۔ 

4۔ہرااورسفید رنگ ضرور نظر آنا چاہئے

HAUS PANKOW, Müllers Büro Müllers Büro Офіс

اس جگہ پر رنگوں کے ٹکراؤ کا کوئ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیرنکہ یہ انتہائ سادہ خوابگاہ باہر نظر آنے والے ہریالے کی وجہ سے بہت خوبصورت ہو گئی ہے۔ اسی لئے یہں اتنی سارے کھڑکیاں ہیں!

5۔ گردوپیش کے مناظر میں کمال

ظاہر ہے ہم سب ایک شیشہ کے کمرے میں تو نہیں رہ سکتے لیکن ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ ایک ایسا کمرہ جس میں سے گردوہیش کے طلسماتی مناظر نظر آتے ہوں،بہت بہترین ہے۔یہ نجی لیکن کھلا کھلا ڈیزائن ایک دلچسپ آماجگاہ ہےاوریہاں سے نظر آنے والے مناظر بہت خوبصورت ہیں۔ 

6۔ اپنا منظر خود بنائیں

آپ میں سے جو بھی چہروں میں رہتے ہیں، ان کے لئے ئہ ایک زبردست خیال ہے۔ ایک منظر کو استعمال کرنے سے زیادہ آسان ہئ کہ آپ اپنا منظر خود بنائیں،جس کے لئے آپ اپنی خوابگاہ میں اپنا دریچہ بنا سکتے ہیں اوراس کوپرکشش چیزوں سے اور ہرے بھرے پودوں سے سجا سکتے ہیں۔ یہ آپ کا اپنا جنت کو ٹکڑا ہوگا جو آپ کو خوابوں کی وادی میں اترنے میں مدد دے گا۔ 

7۔ کھلا منظر

ہم اس خوابگاہ کومسلسل دیکھ رہے ہیں۔ان سرکنے والے دروازوں کے ساتھ، جو ایک پرکشش باغ میں کھلتے ہیں، یہ کمرہ یقیناً سارا سال تازہ، قدرتی اور آرامدہ لگتا ہے۔کیا آپ ساچ سکتے ہیں کہ برف پڑنے کے بعد یہ کس قدر خوبصورت لگتا ہوگا۔زبردست!!

اگر آپ ہمہ وقت خوابگاہ کے نئے ڈیزائن دیکھتے رہتے ہیں تویہ مضمون آپ کے لئے بہت اچھا ہے: اپنی خوابگا میں سادگی رکھنے کے لئے سات مثالیں

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті