آپ کے گھر کے لیے کھڑکیوں کے مختلف انداز

Hamna – Homify Hamna – Homify
Casa CSP 2, PJV Arquitetura PJV Arquitetura Будинки Бетон
Loading admin actions …

اگر آپ اپنے گھر کے بیرونی منظر سے مطمئن نہیں ہیں اور اسے بدلنا چاہتے ہیں تو آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟ مکان پر نیا رنگ کر لینا؟ بے شک یہ ایک اچھا خیال ہے مگر پھر بھی اس سے زیادہ فرق تو نہیں پڑے گا۔ کیوں نہ آپ اپنے گھر کی کھڑکیوں کو تبدیل کر لیں؟ یہ ایک آسان اور کم خرچ کام ثابت ہو گا جو آپ کے گھر کے نقشے کو بہت حد تک تبدیل کر دے گا۔ لیکن اس کام سے پہلے آپ کو کسی ماہر سے ضرور مشورہ لینا ہو           گا۔                                                                   

اس کے لیے آپ کو صرف اپنے گھر کے حساب سے کھڑکی کی شکل اور انداز کا انتخاب کرنا ہو گا۔ آپ کے اس انتخاب  میں  مدد کے لیے ہم آپ کے لیے یہ 12 انداز لاۓ ہیں۔ امید ہے آپ کو کوئی نہ کوئی پسند آ ہی جاۓ گا۔

1- نوآبادیاتی انداز

homify Будинки

سمندر کے کنارے بنے ہوۓ گھروں کے لیے اس طرح کی کھڑکیاں بہترین ہیں۔ ان کا خاص انداز ان کی خم دار شکل اور لکڑی کا چوکھٹا ہے۔

2- ملے جلے تناسب کے ساتھ

Casa CSP 2, PJV Arquitetura PJV Arquitetura Будинки Бетон

آپ مختلف انداز اور اشکال کی کھڑکیوں کو ملا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ چاہے وہ زمین سے چھت تک کی سلئیڈینگ کھڑکی ہو یا پھر پتلی سی شیشے کی پٹی۔

3- کونے میں موجود

کونے میں موجود یہ شیشے کی کھڑکی دیوار میں جڑی ہوئی ہے۔ اس کے ارد گرد موجود پودوں سے اس جگہ کی خوبصورتی کو ابھرا گیا ہے۔

4- آدھا شٹر، آدھا شیشہ

Casa TM , Lozí - Projeto e Obra Lozí - Projeto e Obra Будинки

مستطیل شکل کی یہ کھڑکی آدھے شیشے اور آدھے سفید شٹر پر مشتمل ہے۔ کسی بھی گھر میں جدید انداز لانے کے لیے یہ بہترین ہے۔

5- دیوار میں جڑی ہوئی

Casa MRT, Lozí - Projeto e Obra Lozí - Projeto e Obra Будинки

اس گھر کی دیوار اس انداز سے بنی ہوئی ہے کہ اس کی کھڑکیاں اس موٹی سی دیوار کے اندر جڑی ہوئی لگ رہی ہیں۔

6- عمودی بلائنڈرز

CASA RETIRO DAS PEDRAS, Mutabile Arquitetura Mutabile Arquitetura Будинки

گرم علاقوں کے لیے اس طرح کی کھڑکیاں بہترین ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے گھر کا درجہ حرارت قابو میں رکھ سکتے ہیں۔

7- بیرونی فریم کے اندر

Projeto Morar Mais, Bender Arquitetura Bender Arquitetura Тераса

باغ کی آرائش کے وقت اس طرح کی کھڑکیاں جدید انداز لانے کے لیے آپ کی مدد گار ثابت ہوں گی۔

8- چوکور اور مستطیل

homify Будинки

مختلف اشکال کا ملاپ ہمیشہ اچھا نتیجہ دے گا اگر انہیں سوچ سمجھ کر استعمال کیا جاۓ۔

9- سلائیڈنگ

homify Будинки

پتھر کی دیوار کے درمیان میں موجود یہ پھسلنے والی کھڑکیاں گھر کو بیرونی حصے سے بہت اچھی طرح ملا دیں گی۔

10- درمیان میں موجود لکڑی

اسی طرح کی جدید انداز کی کھڑکی باآسانی ہر گھر میں شامل ہو سکتی ہے۔ بس اس کے چاروں کونوں پر متضاد رنگ کا بارڈر لگانا مت بھولیں۔

11- بڑی خم دار کھڑکیاں

اس طرح کی کھڑکیوں سے گھر میں روشنی اور ہوا کا انتظام باآسانی ہو سکتا ہے۔

12- سفید چوکھٹوں والی سادی کھڑکی

VIVIENDA VP, epb arquitectura epb arquitectura Вікна

اس طرح کی کھڑکیاں آپ کے گھر میں سادگی کا عنصر پیدا کرنے میں آ کی مدد گار ثابت ہوں گی۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті