۱۰ طریقے جو آپ کی خواب گاہ کو میگزین میں دکھائی جانے والی خواب گاہوں جیسا بنا دیں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
PH Altozano, VODO Arquitectos VODO Arquitectos Спальня
Loading admin actions …

مختلف سَجاوَٹی اندازوں کی ترقی کی وجہ سے آج کل گھر اور کمروں کو بہتر بنا کافی آسان ہو گیا ہے، کیوں کہ یہ ہر انسان کی انفرادی پسند پر منحصر ہے۔ مگر کوئی بھی انتخاب کرتے وقت احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ کبھی کبھار سجاوٹ ضرورت سے زیادہ بھی ہو جاتی ہے۔ 

اگر آپ اپنے کمرے کو بڑا دکھانا چاہتے ہیں تو تمام دیواروں کے لیے سفید رنگ چنیں، بالکل ویسی ہی جیسے آپ یہ رنگ دوسری سجاوٹ کے لیے چنتے ہیں۔ پھولوں سے کی گئی سجاوٹ کبھی پرانی نہیں ہوتی، تو آپ اپنے کمرے میں کچھ پھول رکھ سکتے ہیں جو برے نہیں لگیں گے۔ اِس کے علاوہ، آج کل انٹیریر ڈیزائنر زیادہ سادہ سجاوٹ پر زور دیتے ہیں کیوں کہ کم سامان سے بھی زیادہ کام لیا جا سکتا ہے۔  

ہماری آج کی آپ کے لیے تیار کردہ فہرست آپ کو بتائے گی کہ کس طرح خرچہ کیے بغیر خواب گاہ کی سجاوٹ درست طور پر کی جائے۔ ایسا لگے گا کہ آپ میگزینز میں دکھائی جانے والی کسی خواب گاہ میں رہ رہے ہیں، مگر بہت کم قیمت میں !

۱۔ سفید: دن کے کسی بھی وقت روشنی کا احساس

اِس جدید دور میں بیڈروم کو نفاست اور صفائی کا احساس دینے کا ایک شاندار طریقہ اسے سفید رنگ سے سجانا ہے۔ جس میں دیواریں، فرش، فرنیچر، سفید روشنیاں اور دوسرے لوازمات سب شامل ہیں، اور جو کم بجلی استعمال کرتے ہوئے سارا دن کمرے کو روشن رکھے گا۔

۲۔ ایک اچھا منظر حاصل کرنا

Driftwood House, Golant Laurence Associates Спальня

بڑی کھڑکیوں والے کمرے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ خوبصورت قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ بستر کو اِس طرح رکھیں کہ یہ منظر آپ کے سامنے ہو تا کہ آپ جگہ کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

۳۔ لکڑی کا فرش – ایک شاندار متبادل

PH Altozano, VODO Arquitectos VODO Arquitectos Спальня

لکڑی ان مادوں میں سے ایک ہے جنہیں بہت سے گھروں کے اندرونی و بیرونی حصے تعمیر کرتے وقت استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر اِس کے علاوہ یہ کمروں کے فرش کے لیے بھی بہت اچھی رہتی ہے کیوں کہ اِس کا رنگ باقی سب مادوں کی نسبت زیادہ نرم گرم ماحول بناتا ہے۔

۴۔ ضرورت سے زیادہ سجاوٹ کرنے سے پرہیز کریں

NOVE, MAT Latinamerica MAT Latinamerica Спальня

جگہ اور سجاوٹ کے درمیان توازن حاصل کرنے کے لیے یاد رکھیں کہ آپ کو بہت زیادہ سامان نہیں رکھنا چاہیے ورنہ کمرا بہت بھرا بھرا لگے گا اور آپ ٹھیک طرح سے وہاں گزارے گئے وقت کا لطف نہیں اٹھا سکیں گے۔

۵۔ چھوٹی چھوٹی سَجاوَٹی اشیاء رکھیں

ہمیشہ ایسے سَجاوَٹی ٹکرے چنیں جو زیادہ بڑے نہ ہوں۔ پھول، تصویریں، پردے، قالین رکھنا بہتر رہے گا۔ اِس طرح آپ اچھے ذوق والی ایک سادی جگہ کا مزہ لے سکیں گے۔

۶۔ وال پیپر استعمال کریں

APTO PS, JAVC ARQUITECTOS S.C JAVC ARQUITECTOS S.C Спальня

اگر آپ کو لگتا ہے کہ وال پیپر فیشن میں نہیں ہیں تو جان لیں کہ آج بھی بہت سے ڈیزائنر اپنے مختلف نَمونوں میں ان کا استعمال کرتے ہیں جن میں خواب گاہیں بھی شامل ہیں۔ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ وال پیپر صرف ایک ہی دیوار پر استعمال کیا جائے تا کہ ضرورت سے زیادہ رنگوں اور پرنٹ سے بچا جا سکے۔

۷۔ جگہ کے کمی کا مسئلہ حَل کرنے کے لیے سفید چادروں کا استعمال

APARTAMENTO 10A GRAND EUROPA: una vivienda a 3 ritmos, NMD NOMADAS NMD NOMADAS Спальня

بستر بھی کمرے کی سجاوٹ میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تو اگر جگہ کم ہو تو ہمارا مشورہ مانیں اور بستر کے لیے سفید چادروں کا استعمال کریں کیوں کہ ان کی اور اچھی روشنیوں کی مدد سے جگہ کافی بڑی لگے گی۔ آپ کچھ رنگ حاصل کرنے کے لیے کچھ پودے بھی رکھ سکتے ہیں۔

۸۔ فانوس نفاست کی مثال ہوتے ہیں

Diseño de Habitación Principal, Gabriela Afonso Gabriela Afonso Спальня Бетон

فانوس چنتے وقت بہت سے عناصر کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے جس میں اس کا حجم اور وہ جگہ جہاں وہ لگایا جائے گا شامل ہیں۔ اور یہ بھی بہت ضروری ہے کہ فانوس اچھے طریقے سے روشنی پھیلائے۔

۹۔ بہترین پردے چننا

Diseño de Habitación Principal, Gabriela Afonso Gabriela Afonso Спальня Бетон

پردے خریدتے وقت سب سے پہلے ذہن میں رکھی جانے والی چیز کھڑکیوں کی لمبائی چوڑائی ہے ورنہ آپ غلط سائز کا پردہ لانے جیسی بھیانک غلطی کر بیٹھیں گے۔ اپنی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ بازار میں بہت سی اقسام کے پردے ملتے ہیں جن میں سَجاوَٹی پردے بھی شامل ہیں اور بھاری پردے بھی۔ آپ کا انتخاب ان کے استعمال پر منحصر ہونا چاہیے۔

۱۰۔ نظم و ضبط سے اچھی سجاوٹ اور کوئی نہیں

Proyecto Bello Monte , THE muebles THE muebles Спальня

بے شک سجاوٹ اہم ہے مگر اسے ترتیب سے کرنا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے ورنہ آپ کو آخر میں سمجھ نہیں آئے گا کہ کتنا کام ہو گیا اور کتنا باقی ہے۔ 

خواب گاہ کی سجاوٹ کے بعد جانئے: چھوٹی خواب گاہوں کی دیواروں پر کرنے کے لیے بہترین رنگ۔

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті