باغ اور آنگن کی سجاوٹ کے وقت کی جانے والی 8 مہلک غلطیاں

Hamna – Homify Hamna – Homify
Hayes Street - Sao Francisco, Antonio Martins Interior Design Inc Antonio Martins Interior Design Inc Сад
Loading admin actions …

صحن اور آنگن کی دیکھ بھال وقت اور لگن دونوں مانگتی ہے۔ ہر کام کی طرح اگر کسی کو اپنا صحن یا آنگن خوبصورت اور سرسبز چاھيے تو اسے محنت اور لگن کے ساتھ ساتھ وقت بھی دینا ہوگا۔ لیکن اس کا نتیجہ بہت خوشگوار نکلے گا.

اس آئیڈیا کی کتاب میں ہم ان چند غلطیوں کی نشاندہی کریں گے جن کی وجہ سے آپ کی محنت ضائع ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ چند باتیں جن کا خیال رکھنے سے آپ اچھے نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔ گھر کے بیرونی حصّے کی آرائش کے بہت سے متبادل طریقے موجود ہیں ۔ چاہیں تو باغ بنا لیں یا پکا فرش یا پھر دونوں کا مجموعہ ،چھوٹا تالاب بنا لیں یا پھر فرنیچر رکھ لیں یا پھر درخت اور پودوں کا اضافہ کر لیں اگر آپ کے پاس جگہ ہے تو ۔ بیرونی سجاوٹ کرتے وقت بہت سے اہم فیصلے کرنے ہوتے ہیں اس لیے ابتدائی منصوبہ بندی کرنی بہت ضروری ہوتی ہے ۔

1- سستا مہنگا پڑ جاۓ گا

Moderna Piedra y Color, LLACAY arq LLACAY arq Тераса

اگر ہم فرنیچر کی بات کریں تو یہ بات ذہن رکھیں کے یہ فرنیچر موسم کی ساری سختیاں برداشت کرے گا جیسا کہ بارش، دھوپ، ہوائیں ، گرد وغیرہ۔ ہم یہ سوچ کر باہر کے لیے سستا فرنیچر لے  لیتے ہیں کہ یہ تو کم استعمال ہو گا لیکن یہ مت بھولیں کے سستا اور خراب معیار کا فرنیچر جلدی خراب ہو جاۓ گا اور آپ کو جلدی بدلنا پڑے گا.

2- زیادہ فرنیچر کم جگہ

زیادہ اور بڑی چیز ہمیشہ بہتر نہیں ہوتی ۔ اگر آپ باہر فرنیچر رکھنا چاہتے ہیں تو بڑی کرسیاں اور میز ایک اچھا انتخاب نہیں۔ اس سے بہت بھرا ہوا احساس آتا ہے جو بالکل بھی خوشگوار نہیں ہوتا.

3- اکٹھا کرنے کی خواہش

Party garden in Sevenoaks, Kent, Earth Designs Earth Designs Сад

جب آپ اپنے باغ کے لۓ فرنیچر لینے لگیں تو یہ یاد رکھیں جیسا دکان پر فرنیچر دکھ رہا ہے ویسا گھر پر رکھ کر نہیں دکھے گا۔ آپ اپنے باغ کو اور اس میں رکھی چیزوں کو ذہن میں رکھ کر یہ سوچیں کہ کس طرح کا فرنیچر موجودہ چیزوں کے ساتھ مدغم ہو جاۓ گا اور ماحول کا حصہ لگے گا.

4- نکاسی کا اچھا انتظام

Reciclaje en Colegiales, Parrado Arquitectura Parrado Arquitectura Сад

جب کبھی بھی آپ اپنے آنگن یا صحن میں ترمیم کا سوچیں تو ایک اچھا پیشہ ورانہ مشورہ یہ ہے کہ آپ کا فرش چاہے پکا ہو یا گھاس ہو، اس میں نکاسی کا اچھا نظام موجود ہو کیونکہ پانی ہر جگہ بھر جاتا ہے تو اس کو نکالنے کا بھی اچھا انتظام ہونا چاہیے

5- طول و عرض کے حساب سے

یقینی طور پر ایک تالاب یا پھر سرسبز جگہ جو آپ ہمیشہ سے چاہتے ہیں، کی موجودگی اچھی بات ہے مگر آپ کو اپنے گھر کے طول و عرض کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بڑے تالاب کی موجودگی سے پوری جگہ بھر گئی ہے اور اب ادھر نہ کچھ آ سکتا اور نہ کچھ کیا جا سکتا ہے

6- درست قسم کے پودوں کا چناؤ

Casa Sotogrande, Terra Terra Сад

ایک اور اہم چیز جس کا مشورہ کسی ارضی منظر نگار سے لیا جا سکتا ہے وہ ہے پودوں کی درست قسم کا انتخاب۔ اس سلسلے میں صرف اپنی پسند ہی نہیں بلکہ ارد گرد کے ماحول، دھوپ اور سایہ کا تناسب اور عمومی دیکھ بھال کے حساب سے پودے اور پھول پسند کیے جائیں

7- خراب دیکھ بھال

건우씨네 집수리(KUNWOO'S JIP-SOORI), 무회건축연구소 무회건축연구소

کوئی بھی بیرونی جگہ جدھر سبزہ موجود ہو دیکھ بھال مانگتی ہے۔ جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ درست طور پر خیال نہ کرنے کی وجہ سے جنگلی پودے اور جڑی بوٹیاں بہت بڑی ہو گئی ہیں۔

جس کے گھر بھی باغ موجود ہے اس کے لیے کٹائی اور چنائی لازمی کام ہے

8- روشنیوں کا انتظام

A contemporary Surrey garden, Forest Eyes Photography Forest Eyes Photography Сад

اچھی روشنیوں کا انتظام شاموں کے ليے بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر گرمیوں میں جب آپ باہر وقت گزارنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اس لیے روشنی کے انتظام کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔

مزید دیکھیں اس آئیڈیا بک میں

Потрібна допомога з проектом оселi?
Зв'язатися!

Останні статті